کشمیر کے مسائل کا حل ضروری: یوسف تاریگامی
Published: Mar 6, 2019, 8:42 PM


کشمیر کے مسائل کا حل ضروری: یوسف تاریگامی
Published: Mar 6, 2019, 8:42 PM

سی پی آئی ایم کے سینیئر رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ عوام کی مشکلات کو دیکھ کر جموں و کشمیر میں ایک عوامی حکومت کا قیام عمل میں آئے'۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کی ایک وفد نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے ملاقات کی اور اپنا موقف ان کے سامنے رکھا۔
محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ توقع ہے کہ جلد ہی الیکشن کمیشن آف انڈیا ریاست میں اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات ایک ساتھ کرانے کا اعلان کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جہاں نئی حکومت کی تشکیل دی جائے گی وہیں ریاست کے عوام کو بھی موقع فراہم کیا جانا چاہیے کہ وہ اپنے نمائندوں کو منتخب کر کے حکومت بنائے۔
تاریگامی نے کہا کہ ریاست میں دفعہ 35 اے، مذہبی و سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریاں جیسے کئی مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا گورنر انتظامیہ مرکزی حکومت کے دائرے میں رہ کر کام کرتی ہے ۔ انہیں یہاں کے معاملات کے بارے میں احساس نہیں اس لیے یہاں عوام کو راحت دینے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری طور حکومت بنانے کی ضرورت ہے۔
