Kulgam Encounter: کولگام میں تصادم، ایک عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 6:19 AM IST

Updated : Jun 11, 2022, 7:26 AM IST

کولگام میں تصادم

کولگام کے کھانڈی پورہ علاقے میں تصادم جاری ہے۔ اب تک ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ Encounter has started at Khandipora area of Kulgam

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے کھانڈی پورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ حزب المجاہدین تنظیم سے وابستہ ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ One militant Killed in Khandipora Encounter

کولگام میں تصادم

کولگام ضلع کے کھانڈی پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی۔ تلاشی آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کی جس کے بعد تصادم شروع ہوا۔ اس دوران حزب المجاہدین تنظیم کا ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔

کولگام میں تصادم، ایک عسکریت پسند ہلاک
کولگام میں تصادم، ایک عسکریت پسند ہلاک

پولیس کے مطابق اس تصادم دوران حزب المجاہدین تنظیم کا ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اصلہ بھی برآمد کیا گیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ دو سے تین عسکریت پسند علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ تصادم اب بھی جاری ہے۔

Last Updated :Jun 11, 2022, 7:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.