Dr. Bilal Mohiuddin Butt ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

author img

By

Published : Dec 18, 2022, 4:51 PM IST

مختلف علاقوں کا دورہ

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نےمقامی باشندوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ہوم اسٹے کے لیے رجسٹریشن کرائیں کیونکہ سیاح ثقافتی ورثے سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہوم اسٹے کو ترجیح دیتے ہیں۔Dr. Bilal Mohiuddin Butt visited different areas of Kulgam today

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ نے آج کولگام کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے دیگر افسران کے ساتھ آج منزگام، ڈی ایچ پورہ سمیت متعدد علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے لوگوں کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔اور ان کی مسائل کے حل کئے لئے یقین دہانی کرائی،پنچاتی راج کے ممبران اور علاقے کے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو اپنے مسائل اور علاقے کی ترقیاتی ضروریات سے آگاہ کیا۔Dr. Bilal Mohiuddin Butt visited different areas of Kulgam today

مختلف علاقوں کا دورہ



مقامی باشندوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ہوم اسٹے کے لیے رجسٹریشن کرائیں کیونکہ سیاح ثقافتی ورثے سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہوم اسٹے کو ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سیاحوں کے لیے اپنے اضافی کمرے کو چھوڑ دیں اور روز گار کمائیں اور اس عمل سے علاقے میں سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔

اس دوران ہالان میں گرام سبھا بھی منعقد کی گئی اور ضلع ترقیاتی کمشنر نے بھی گرام سبھا میں شرکت کی۔بعد ازاں انہوں نے ہلان منزگام روڈ کی مرمت میں ہونے والی پیش رفت کا بھی معائنہ کیا۔

انہوں نے پانی کی فراہمی کی اسکیم منزگام گالوان پورہ پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جو کہ جل جیون مشن کے تحت 9.27 کروڑ کی لاگت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے منزگام میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کے تحت گھریلو کچرے کو ڈور ٹو ڈور اکٹھا کرنے کا کام بھی شروع کیا۔
اس موقع پر متلقہ محکموں کے آفسران ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

مزید پڑھیں:DC Kulgam Distributes Land Pass Books ڈی سی کولگام نے لینڈ بُکس تقسیم کئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.