Defunct Drainage System in Quazigund قاضی گنڈ میں ڈرینج سسٹم ناکارہ، راہگیروں کو مشکلات

author img

By

Published : Dec 1, 2022, 3:22 PM IST

قاضی گنڈ میں ڈرینج سسٹم ناکارہ، راہگیروں کو مشکلات

جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقہ میں ناقص ڈرینیج کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ Quazigund Drainage System Defunct

کولگام: ’’گیٹ وے آف کشمیر‘‘ کہلانے والے قاضی علاقے کے مین مارکیٹ میں ناقص ڈرینیج سسٹم سے راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈرینیج سسٹم ناکارہ ہونے کے سبب گندا پانی سڑکوں پر جمع ہوتا ہے جس کے سبب یہاں سے گزرنے والی گاڑیوں، راہگیروں سمیت مقامی دکانداروں کو گونا گوں مشکلات سے جوجھنا پڑ رہا ہے۔ Defunct Drainage System Irks Quazigund Residents

قاضی گنڈ میں ڈرینج سسٹم ناکارہ، راہگیروں کو مشکلات

مقامی دکانداروں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر جمع گندا پانی راہگیروں خصوصاً دکانداروں کے لئے سوہان روح بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندے پانی سے اٹھنے والی عفونت کے سبب خریدار مقامی دکانوں پر جانے سے پرہیز کرتے ہیں، جس سے دکانداروں کو مالی نقصان سے جوجھنا پڑتا ہے۔

انہوں نے بلدیاتی محکمہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بلند و بانگ دعوے محض کاغذوں تک ہی محدود ہیں۔ انہوں نے حکام سے ڈرینیج سسٹم کو ٹھیک کرنے کے حوالے سے فوری اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: Defunct Drainage System in KP Road کے پی روڈ اننت ناگ ڈرینیج نظام مفلوج، مسافر پریشان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.