Arms Ammunition Recovered 6 Arrested : عسکریت پسندوں کے چھ معاونین گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود ضبط

author img

By

Published : Feb 3, 2023, 4:53 PM IST

Updated : Feb 3, 2023, 6:15 PM IST

عسکریت پسندوں کے چھ معاونین گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود ضبط

جنوبی کشمیر میں ایک مخصوص آپریشن کے ذریعے حفاظتی اہلکاروں نے چھ جیش محمد تنظیم سے وابستہ عسکریت پسندوں کے چھ معاونین کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھارتی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ JeM Militant Associates Arrested in South Kashmir

عسکریت پسندوں کے چھ معاونین گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود ضبط

کولگام: حفاظتی اہلکاروں نے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں کالعدم جیش محمد (JeM) سے وابستہ عسکریت پسندوں کے چھ معاونین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حفاظتی اہلکاروں کو ضلع کولگام کے میرہامہ اور دمحال ہانجی پورہ علاقوں میں تخریبی اور ملک دشمن سرگرمیوں کو انجام دئے جانے کے حوالہ سے ایک مخصوص اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع موصول ہونے کے فوراً بعد جموں و کشمیر پولیس اور فوج کی 9راشٹریہ رائفلز (9RR) نے کارروائی انجام دیتے ہوئے چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔

حفاظتی اہلکاروں نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے ایک ملزم کی نشاندہی پر بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ برآمد کیے گئے اسلحہ میں ایک پستول، ایک پستول میگزین، پستول راؤنڈ 18 نمبر، ایک دستی بم، UBGL شیل 04 نمبر، اے کے 47 کے 30 راؤنڈز، M4 راؤنڈز 446 راؤنڈز، آٹھ M4 میگزین، ایک عدد اے کے 47 میگزین، ایک Insas میگزین، دو مارٹر شیل، ایک وائرلیس سیٹ اور چار واکی ٹاکی سمیت مجرمانہ مواد بھی شامل ہے۔

سیکورٹی اہلکاروں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد ممنوعہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے ساتھ وابستہ تھے اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے دہشت گرد ہینڈلرز کے رابطے میں تھے۔ گرفتار ملزمان گرینیڈ حملے، بے گناہ شہریوں کو ڈرانے کے علاوہ پی آر آئی ممبران اور اقلیتی فرقوں سے وابستہ افراد پر فائرنگ اور حملوں کے ذریعے ضلع کولگام میں پر امن ماحول کو خراب کرنے کے درپے تھے۔

مزید پڑھیں: Militant Associates Arrested کپواڑہ میں عسکریت پسندوں کے پانچ معاون اسلحہ و گولہ بارود کے ساتھ گرفتار، پولیس

اس ضمن میں ایک ایف آئی آر نمبر 01/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن دمحال ہانجی پورہ، کولگام پورہ درج کی گئی۔

Last Updated :Feb 3, 2023, 6:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.