کشتواڑ: کانگریس ترک کرکے بڈیال بی جے پی میں شامل

author img

By

Published : Oct 18, 2021, 8:29 PM IST

کانگریس پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہونے والے راج کمار بڈیال نے کانگریس کی شدید نکتہ چینی کی۔

پہاڑی ضلع کشتواڑ میں کانگریس کے ساتھ دہائیوں تک وابستہ رہنے والے راج کمار بڈیال نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ شمولیت اختیار کر لی۔

کشتواڑ: کانگریس ترک کرکے بڈیال بی جے پی میں شامل

کشتواڑ میں بڈیال کے مداحوں اور بی جے پی کارکنان نے انکا استقبال کرتے ہوئے ریلی اور جلسے کا اہتمام کیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راج کمار بڈیال نے کانگریس کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا: ’’میں نے چار دہائیوں تک کانگریس کا ہاتھ تھاما، تاہم انہوں نے ضلع کشتواڑ میں اپنے مفادات کے لیے نیشنل کانفرنس کا ساتھ دیکر کشتواڑ کے لوگوں کے ساتھ استحصال کیا۔‘‘

بڈیال نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے سبھی رفقاء اور ورکرز کے ساتھ بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی۔

مزید پڑھیں: کشتواڑ: ایس ایس پی نے ڈنگ ڈورو پکل ڈول پاور پروجیکٹ کا جائزہ لیا

قابل ذکر ہے کہ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر (جموں) اور سابق وزیر دیوندر سنگھ رانا نے بھی گزشتہ دنوں این سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.