کشتواڑ: بادل پھٹنے کے 70روز بعد شہری کی لاش برآمد، 18ہنوز لاپتہ

author img

By

Published : Oct 8, 2021, 12:32 PM IST

کشتواڑ: بادل پھٹنے کے 70روز بعد شہری کی لاش برآمد، 18ہنوز لاپتہ

کشتواڑ میں بادل پھٹنے کے بعد لاپتہ ہوئے 19شہریوں میں سے ایک شخص کی لاش 70روز بعد برآمد کی گئی۔

جولائی کی 27اور 28 کی درمیانی شب پہاڑی ضلع کشتواڑ کے دور دراز علاقہ دچھن میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں ایک بستی پوری طرح سے پتھروں کے نیچے دب گئی تھی جس وجہ سے متعدد افراد ہلاک، کئی زخمی جبکہ 19افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔

مرکزی سرکار اور جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں کئی ہفتوں تک جاری رہنے کے باوجود لاپتہ شہریوں کا اتہ پتہ نہیں چل سکا تھا۔

کشتواڑ پولیس کو سانحے کے 70روز بعد ڈنگاری دریا کے پاس ایک لاش برآمد ہونے کی خبر موصول ہوتے ہی پولیس ٹیم فوری طور پر وہاں پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

شناخت کے بعد معلوم ہوا کہ جسد خاکی 45سالہ بشیر احمد ولد رستم علی تانترے ساکن دچھن، کشتواڑ کی ہے۔ بشیر احمد وائلڈ لائف محکمہ میں بطور گارڈ تعینات تھا اور 27جولائی کو بادل پھٹنے کے بعد سے لاپتہ ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کشتواڑ: 'سوچھ بھارت ابھیان' کے تحت صفائی مہم

آسمانی آفت کے بعد 8افراد کی لاشیں برآمد کی گئی تھیں تاہم 19لاپتہ ہو گئے تھے جن میں سے اب ایک اور شخص کی لاش برآمد کی گئی جبکہ 18کا ابھی تک کوئی اپتہ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.