Drone Spotted in Kathua کٹھوعہ میں پاکستانی ڈرون ضبط

author img

By

Published : Feb 14, 2023, 4:56 PM IST

کٹھوعہ میں پاکستانی ڈرون برآمد

چند روز قبل جموں کے بشنہ گاؤں میں ڈرون برآمد ہونے کے بعد گزشتہ شب کٹھوعہ ضلع میں مشتبہ پاکستانی ڈرون برآمد ہوا ہے جسے پولیس نے ضبط کر لیا۔ Suspected Pakistani Drone Spotted in Kathua

کٹھوعہ (جموں و کشمیر): صوبہ جموں کے کٹھوعہ ضلع میں ہٹلی گاؤں کے قریب کالاس پور علاقے میں پاکستانی ڈرون برآمد ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کچھ مقامی باشندوں نے کھیتوں میں موجود ڈرون کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڑ فوری طور علاقے میں پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل اسکورڈ کی جانب سے نے ڈرون کی جانچ کے بعد پولیس نے ڈرون کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

یاد رہے کہ صوبہ جموں کے سرحدی اضلاع - جموں، کٹھوعہ اور سانبہ میں کئی مرتبہ پاکستان کی جانب سے بھیجے جانے والے ڈرون کے ذریعے ہتھیار اور منشیات پولیس نے ضبط کر لئے ہیں۔ دوسری جانب جموں ضلع کے بشنہ گاؤں، باندرالی میں اتوار کی رات کھیت میں ایک ڈرون برآمد ہوا تھا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گاؤں کے نوجوانوں نے رات 9 بجے کے قریب ایک ڈرون نما شئی کو آسمان سے گرتے دیکھا تھا۔ حادثہ کی اطلاع مقامی نوجوانوں نے گاؤں کے پنچ سریش کمار کو دی اور پنچ نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے مشتبہ ڈرون کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران جموں و کشمیر کے سرحدی اضلاع میں غباروں سمیت پاکستانی ڈرونز کی آوا جاہی میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ حفاظتی اہلکاروں کا ماننا ہے کہ سرحد پار سے ڈرونز کے ذریعے منشیات اور ہتھیاروں کو اس بار بھیجا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: Pakistani Drone Spotted In Amritsar بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون کی دراندازی کو ناکام بنا دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.