کارگل کے ٹینگول میں برفانی تودہ گرنے سے دو بچیاں زندہ دب گئیں

author img

By

Published : Jan 29, 2023, 7:47 PM IST

Updated : Jan 29, 2023, 10:22 PM IST

دو بچیاں زندہ دب گئیں

ٹینگول گاؤں میں دو بچیاں برفانی تودے کی زد میں آ گئیں۔ ایک لڑکی جس کی عمر گیارہ سال جبکہ دوسری لڑکی جس کی عمر 23 برس ہے،دونوں لڑکیوں کی لاش کو مقامی لوگوں اور ریسکیو ٹیم کے عملہ نے برف کے تودہ کے نیچے سے باہرنکالا۔

سرینگر،لداخ یونین ٹیریٹری کے کرگل ضلع کے تنگول گاؤں میں اتوار کو ایک بڑے برفانی تودے کی زد میں آنے کے بعد دو لڑکیاں ہلاک ہو گئیں۔

ڈپٹی کمشنر کرگل سنتوش سکھ دیوے نے فون پرای ٹی وی بھارت کو بتایا، "جیسے ہی ہمیں تانگولے گاؤں میں برفانی تودے کے بارے میں اطلاع ملی، پولیس، یو ٹی ڈی آر ایف، مکینیکل ڈویژن کرگل موقع پر پہنچ گئی۔ ایک بڑے ریسکیو آپریشن کے بعد دو لڑکیوں کی لاشیں برآمد کی گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ دو لڑکیوں کے اہل خانہ کو فوری امداد فراہم کرے گی۔"

دریں اثنا، سی ای او ایل اے ایچ ڈی سی کرگل فیروز خان نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے دائمی سکون کے لیے دعا کی ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا " تنگول میں آج کے برفانی تودے میں ہلاک ہونے والے دو نوجوانوں کے لیے دعائیں۔ دونوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ لداخ پولیس کے اہلکاروں اور بیسیج بقیت اللہ کے رضاکاروں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

مزید پڑھیں:Rajouri Road Accident راجوری میں سڑک حادثہ، ایک شخص ہلاک

Last Updated :Jan 29, 2023, 10:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.