Political Reactions On Jammu Incident جموں دھماکوں پر سیاسی جماعتوں کا ردعمل

author img

By

Published : Jan 21, 2023, 5:19 PM IST

Etv Bharat

جموں کے نروال علاقے میں ہفتے کی صبح تقریباً پونے گیارہ بجے دو پر اسرار دھماکے ہوئے۔ ان دھماکوں میں 9 افراد زخمی ہوگئے، جنہں علاج کے لیے جی ایم سی جموں ریفر کیا گیا۔ جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے ان حملوں کی مذمت کی ہے۔ Political Reactions On Jammu Incident

جموں دھماکوں پر سیاسی جماعتوں کا ردعمل

جموں:جموں کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے نروال علاقے میں آج صبح پراسرار دھماکے کے نتیجے میں نو افراد زخمی زخمی ہوئے ہیں ۔زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا۔ وہیں سکیورٹی فورسز نے پورے علاقہ کو محاصرے میں لیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نروال دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان دھماکوں میں زخموں ہونے والے افراد کے لئے پچاس ہزار روپیہ فی کس ریلیف کا اعلان کیا ہے۔

منوج سنہا نے کہا کہ ’اس طرح کی گھناؤنی حرکتیں قصور واروں کی بزدلی اور مایوسی کی مظہر ہیں۔ انہوں نے فوری اور ٹھوس اقدام کرنے پر زور دیا اور کہا کہ مرتکبین کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی‘۔ وہیں سیاسی جماعتوں نے ان حملوں کی پور زور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ نیشنل کانفرنس کے ترجمان ذیشان رانا نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرے۔

انہوں نے مثال دے کر کہا کہ جس طرح سے سابق وزیر اعظم ہند انجہانی اٹل بہاری واجپائی نے اپنے پڑوسی ملک پاکستان سے بات چیت کی اور اس وقت کے وزیر اعظم پاکستان جنرل پرویز مشرف نے بھارت آکر بات جیت کی تھی وہ پھر سے بھال ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کی حکومت کو کیا ہرج ہے اگر وہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان سے پات چیت کرکے آپسی مسائل کو حل کرنا چاہیے تاکہ جموں و کشمیر میں ملیٹینسی ختم ہو اور یہاں عام لوگ اس ملیٹینسی میں نہ مارے جائے۔

جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شاہنواز چودھری نے بھی جموں نروال حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں سرکار بی جے پی کی ہے اور یہاں بھی بی جے پی ہی سرکار چلا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان حملوں کا ذمہ دار بی جے پی سرکار ہے۔ انہوں نے کہا جس طرح کے حالات جموں و کشمیر میں بن رہے ہیں وہ تقربیاً 90 کے حالات دوبارہ بن رہے ہے۔

مزید پڑھیں: Jammu Narwal Twin Blast جموں نروال دھماکے میں زخمیوں کیلئے پچاس ہزار روپئے امداد کا اعلان، ایل جی

بی جے پی کے سینیئر رہنما کویندر گپتا نے بھی ان حملوں کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوم جمہوریہ کے موقعہ پر اس طرح کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اس حملے کے ملوثین کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.