Army Vehicle Accident in Ladakh: لداخ میں خطر ناک سڑک حادثہ، سات فوجی ہلاک، انیس دیگر زخمی

author img

By

Published : May 27, 2022, 4:35 PM IST

Updated : May 27, 2022, 11:01 PM IST

major-accident-in-ladakh-several-army-men-killed

لداخ یونین ٹریٹری کے ترٹک سیکٹر میں فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں سات فوجی جوان ہلاک جب کہ 19 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں صدر رام ناتھ کووند وزیر اعظم نریندر مودی سمیت مختلف رہنماؤں نے اس حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا Army Vehicle Accident in Ladakh

لداخ: مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے ترٹک سیکٹر میں فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں سات فوجی جوان از جان جب کہ 19دیگر زخمی ہوئے ہیں۔Army Vehicle Accident in Ladakh

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ لداخ کے ترٹک سیکٹر میں جمعے کے روز فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں سات اہلکار ہلاک ہو گئے جب کہ کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی خاطر جنگی پیمانے پر اقدامات کیے گئے ہیں۔ اُن کے مطابق حادثے میں زخمی ہوئے اہلکاروں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی خاطر ایئر فورس کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔

لداخ میں خطر ناک سڑک حادثہ، سات فوجی ہلاک، انیس دیگر زخمی

دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ 26 اہلکار وں پر مشتمل فوجی گاڑی پرتاپور سے سب سیکٹر حنیف کی طرف جارہی تھی کہ اس دوران گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر شیوک دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار سبھی اہلکار زخمی ہوگئے۔

معلوم ہوا ہے کہ حادثے میں زخمی ہوئے 26 اہلکاروں کو علاج و معالجہ کی خاطر آرمی فیلڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سات اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ لہیہ سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو فوری طورپر جائے وقوعہ کی طرف روانہ کیا گیا جب کہ حادثے میں شدید طورپر زخمی اہلکاروں کو ایئر لفٹ کیا گیا۔

صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی سمیت مختلف رہنماؤں نے اس سڑک حادثے میں سات فوجیوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔

major-accident-in-ladakh-several-army-men-killed
لداخ میں خطر ناک سڑک حادثہ، سات فوجی ہلاک، انیس دیگر زخمی
اس حادثے میں سات فوجی ہلاک ہو گئے۔حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے،کووند نے ٹویٹ میں کہا کہ یہ جان کر افسوس ہوا کہ ہمارے کچھ بہادر فوجی لداخ میں ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں کے اہل خانہ سے میری دلی تعزیت۔میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
major-accident-in-ladakh-several-army-men-killed
لداخ میں خطر ناک سڑک حادثہ، سات فوجی ہلاک، انیس دیگر زخمی


ایک ٹویٹ پیغام میں مودی نے کہا کہ لداخ میں فوجی گاڑی کے حادثے میں فوج کے بہادر جوانوں کی موت سے دکھی ہوں۔ متاثرین کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔ میں زخمی فوجیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے۔

major-accident-in-ladakh-several-army-men-killed
لداخ میں خطر ناک سڑک حادثہ، سات فوجی ہلاک، انیس دیگر زخمی
Last Updated :May 27, 2022, 11:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.