Security Arrangements For Republic Day جموں میں 26 جنوری کے مدنظر سخت سکیورٹی بندشیں

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 3:41 PM IST

Tight  security arrangements in jammu ahead of 26 January

یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں وکشمیر میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے چوکسی بڑھانے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی لینے کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز راہگیروں اور مسافروں کی جامہ تلاشی کر رہے ہے،جس دوران لوگوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کیے جارہے ہیں۔

جموں میں 26 جنوری کے مد نظر سخت سکیورٹی بندشیں

جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں یوم جمہوریہ کے مدنظر حفاظت کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، تاکہ عسکریت پسندوں کے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنایا جاسکے۔ چند روز قبل جموں کے نروال علاقے میں دو مشتبہ دھماکوں کے بعد جموں صوبے میں سکیورٹی فورسز نے ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ جموں کشمیر کے ہر ایک اضلاع میں اس وقت حفاظت کے بندوبست سخت ترین کیے گئے ہیں اور راہگیروں اور مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کیے جارہے ہیں۔

جموں کے مختلف حصوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر خاص میں جگہ جگہ گاڑیوں کو روک کر چیکنگ کی جارہی ہیں۔ مسافروں اور نجی گاڑیوں کو روک کر ان کی باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی ہے ،وہیں بھارت جوڑوں یاترا اس وقت جموں میں چل رہی ہے جہاں راہل گاندھی ٹیم کے ہمراہ ججر کوٹلی جموں پہنچے اور ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ واضح رہے کہ یوم جموریہ کے پیش نظر وادی کشمیر میں بالعموم اور گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بالخصوص سکیورٹی فورسز کی جانب سے چوکسی بڑھانے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی لینے کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ شہر سرینگر کے کئی علاقوں میں ناکہ چیکنگ کی جاری ہے۔

سرینگر کے گھنٹہ ،ریگل چوک اور دیگر مقامات پر پولیس اور سی آر پی ایف دیگر ایجنسیوں کی جانب سے راہگیروں اور مسافروں کی جامہ تلاشی کی جارہی ہے،جس دوران لوگوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کیے گیے۔ سرینگر میں یوم جموہوریہ کی سب سے بڑی تقریب شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔ سکیورٹی فورسز نے اسٹیڈم اور آس پاس کے علاقوں میں سکیورٹی سکٹ کی ہے اور ڈرون کمیروں کے ذریعے لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: Security Checking in Srinagar وادی میں سکیورٹی سخت، تلاشی کے دوران سینکڑوں موٹر سائکلیں ضبط

ادھر شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بھی خاص کر حساس مقامات پر سکیورٹی کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا اور وہاں بھی گاڑیوں اور راہگیروں کی جامعہ تلاشی اور شناختی کارڈ چیک کیے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.