'کشمیر میں پتھراؤ اور احتجاج کے واقعات میں نمایاں کمی'

author img

By

Published : Feb 27, 2020, 8:21 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:11 PM IST

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل یوگیش کمار جوشی

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل یوگیش کمار جوشی نے کہا کہ وادی کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران سیکورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور تشدد، پتھرائو اور احتجاج کے واقعات میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے سرحدوں پر بقول ان کے دشمن پر اپنا دبدبہ برقرار رکھا ہے۔

لیفٹیننٹ کمار نے جمعرات کو ضلع ادھم پور میں واقع شمالی کمان ہیڈکوارٹر میں منعقدہ انوسٹیچر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ’ہم نے سرحدوں پر دشمن کے اوپر اپنا دبدبہ برقرار رکھا ہے۔ نیز اندرونی علاقوں میں بھی امن وامان برقرار رکھنے میں مدد کی ہے‘۔

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل یوگیش کمار جوشی
فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل یوگیش کمار جوشی

ان کا مزید کہنا تھا: ’پچھلے چھ ماہ کے دوران وادی کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ تشدد، پتھرائو اور احتجاج کے واقعات میں بھاری گرائوٹ آئی ہے۔ یہ امن، مساوات اور قومی یکجہتی کے تئیں عوام کے تعاون کو ظاہر کرتا ہے‘۔

تقریب کے دوران فوجی افسروں، جونیئر کمشنڈ افسروں، فوجیوں اور مہلوک فوجیوں کے ورثا میں بہادری کے ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔

Last Updated :Mar 2, 2020, 7:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.