Voters Day Celebrated in Jammu جموں میں نیشنل ووٹرز ڈے منایا گیا

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 7:54 PM IST

جموں میں قومی ووٹرز ڈے کی نسبت سے تقریب منعقد

جموں میں نیشنل ووٹرز ڈے کی نسبت سے منعقدہ تقریب کے دوران الیکشن کمیشن کے عملہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی تربیت دی۔

جموں میں قومی ووٹرز ڈے کی نسبت سے تقریب منعقد

جموں: سرمائی دارالحکومت جموں کے کنونشن سنٹر میں نیشنل ووٹرز ڈے کی نسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ضلع و صوبائی انتظامیہ کے افسران سمیت جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی نمائش اور اس کے استعمال کے فوائد سے حاضرین کو آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر مقررین نے نوجوانوں کو وور لسٹ میں شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اٹھارہ برس کی عمر پار کرنے والے نوجوانوں سے ووٹر لسٹ میں اپنا اندراج کرانے کے علاوہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اجرا کیا جانے والے ووٹر کارڈ بنوانے پر زور دیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے بھی اپنے پیغام میں حاضرین خصوصاً نوجوانوں کو انتخابی عمل (جب بھی الیکشن منعقد ہوں) میں شرکت کرکے ملک کے جمہوری نظام کو مستحکم بنانے کی اپیل کی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے انتخابی عمل اور انتخابات سے جڑے سبھی امور خصوصاً ووٹر لسٹ کی ترتیب میں محکمہ کی جانب سے دیانتداری اور انتخابی عمل کو مزید شفاف بنائے جانے کے عمل کی ستائش کی۔ انہوں نے معمر شہریوں، جسمانی طور خاص افراد کو انتخابات کے دوران فراہم کی جانے والے سہولیات کے بارے میں آگاہی پھیلنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں: Voters Day Celebrated In Ari Pul Tral: آری پل ترال میں ووٹرس ڈے منایا گیا

اس موقع پر لوگوں کو الیکشن کمیشن کے عملہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی بھی تربیت فراہم کی۔ یاد رہے کہ جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں ووٹرز ڈے کی نسبت سے تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.