BJP on Kashmir Files: کشمیر فائلز پر تنقید پنڈتوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف، بی جے پی

author img

By

Published : Dec 1, 2022, 1:28 PM IST

کشمیر فائلز پر تنقید پنڈتوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف، بی جے پی

بی جے پی لیڈر ابھیجیت سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے متازع فلم کشمیر فائلز پر تنقید کرنے پر کانگریس، پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کی مذمت کی۔

جموں: ’’کشمیر فائلز فلم کو پروپیگنڈہ قرار دینے والی کانگریس اور نیشنل کانفرنس جیسی سیاسی جماعتیں در اصل اپنے کالے کرتوت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ کشمیر فائلز یا بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنانے والی نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے اپنے دور اقتدار میں اپنے ہی لوگوں پر پیلٹ گن چلا کر انہیں اندھا کر دیا۔ دودھ اور ٹافی والا ریمارکس بھی ان لوگوں کا تاریخی جملہ ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر یونٹ کے ترجمان اعلیٰ ابھیجیت سنگھ جسروٹیہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔ BJP leader on Kashmir Files Vulgar Remarks

کشمیر فائلز پر تنقید پنڈتوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف، بی جے پی

یاد رہے کہ چند روز قبل گوا میں منعقدہ بین الاقوامی فلم میلے کی تقریب کے آخری روز ’’کشمیر فائلز‘‘ فلم پھر ایک بار سرخیوں میں آئی جب فلم جیوری کے سربراہ اور اسرائیلی فلم ساز نداو لپیڈ نے ’’کشمیر فائلز‘‘ کو ’’واہیات اور پروپیگنڈہ‘‘ فلم قرار دیا۔ ان کے اس تبصرہ کے بعد شدید ردعمل ظاہر ہوا، اسرائیل کے سفیر نے اسے ’’شرمناک‘‘ قرار دیا اور فلم ساز کے تبصرے کے لیے انڈیا سے معذرت بھی کی ہے۔ وہیں، کانگریس، نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں بھارتیہ جنتا پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ سیاسی جماعتوں کا دعویٰ ہے کہ ’’بی جے پی نے بین الاقوامی سطح پر بھارت کو بدنام کرنے کے لیے ’کشمیر فائلز‘ کے ذریعے ایک سنہرا موقع فراہم کیا ہے۔‘‘ BJP on Congress NC and PDP

اس ضمن میں بی جے پی جموں کشمیر یونٹ کے ترجمان اعلیٰ ابھیجیت سنگھ جسروٹیہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا: ’’کشمیر فائلز فلم پر اسرائیلی فلم ساز کے بیان کی مذمت اسرائل نے خود سرکاری سطح پر کی تاہم ملک کو کانگریس بدنام کرنے میں مشغول ہے۔ دراصل کانگریس یا نیشنل کانفرنس اپنے دور کے کالے کرتوت کو عوام تک پہنچنے نہیں دینا چاہتی۔ کشمیر فائلز کو وَلگر قرار دینا کشمیری پنڈتوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔‘‘ BJP Spokesperson Abhijeet Singh on Kashmir Files

مزید پڑھیں: Criticism On Kashmir Files محبوبہ مفتی نے نادو لیپڈ کی 'دی کشمیر فائلز' پر تنقید کا دفاع کیا

’’سیاسی جماعتیں کشمیر فائلز کے ذریعے بی جے پی پر سخت تنقید کر رہی ہیں کیونکہ بی جے پی حکومت نے ہی اس فلم کو کافی پروموٹ کیا تھا۔‘‘ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ’’یہ وہی لوگ آج بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جو کرسی سے دور ہے۔ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے اپنے دور میں اپنے ہی لوگوں پر پیلٹ گن کا استعمال کرکے جوانوں کو اندھا بنا دیا۔ دودھ اور ٹافی والا ریمارکس بھی ان ہی لوگوں کا تاریخی جملہ ہے۔ یہ لوگ جب اقتدار میں ہوتے ہیں تو ان کا الگ چہرہ ہوتا ہے، اقتدار سے دور ہوتے ہی دوسروں پر کیچڑ اچھالنا شروع کرتے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.