Engineer Developed Solar Car : سرینگر کے انجینیئر کا انوکھا کارنامہ

author img

By

Published : Jun 23, 2022, 3:00 PM IST

سرینگر کے انجینئر کا انوکھا کارنامہ

سرینگر کے رہنے والے ایک انجینیئر بلال احمد میر نے سولر کار کا کنسیپٹ تیار کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔ بلال احمد کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب دیگر لگژری کاروں کی قیمت کروڑوں میں ہے، جبکہ ہماری سولر کار کافی سستی اور کم ایندھن میں چلنے والی کار ہے اس کار کو عام لوگ بآسانی خرید سکیں گے۔ Unique feat of an engineer from Srinagar

سرینگر: وادی کشمیر کے نوجوان بھی اب جدیدیت کی جانب رخ کرنے لگے ہیں۔ اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ حالیہ چند مہینوں سے وادی سے نئی ایجادات کی کچھ ایسی مثالیں سامنے آرہی ہیں جس سے لگتا ہے کہ وادی کے نوجوان اب کچھ نیا کرنے کی سوچ رکھنے لگے ہیں۔ سرینگر علاقے کے رہنے والے ایک انجینیئر بلال احمد میر نے سولر کار کا کنسیپٹ تیار کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔ Engineer developed solar car in srinagar

ویڈیو

سولر کار کے حوالے سے انجینیئر بلال بتاتے ہیں کہ کشمیر جیسی سیاحتی جگہوں پر سیاحوں اور مقامی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے کچھ پُرکشش چیزیں ہونی چاہئے تھیں لیکن یہاں سڑکوں پر چلنے والی الیکٹرک گاڑیاں بہت لگژری اور پرکشش نہیں ہوتی جس کو دیکھتے ہوئے انہوں نے سولر کار بنانے کا خاکہ تیار کیا۔

بلال احمد میر کے مطابق انہوں نے 1950 کی بنی ہوئی مختلف لگژری کاروں کو دیکھا اور ان کا مطالعہ کیا۔ پھر ڈیلورین نامی ایک انجینیئر سے ملاقات کی جنہوں نے حالیہ دنوں میں ایک کمپنی 'دی ایم سی' شروع کی ہے اور یہاں سے انہیں سولر کار بنانے کا کنسیپٹ ملا۔ میر کے مطابق 'مرسیڈیز، فراری، بی ایم ڈبلیو جیسی کاریں عام آدمی کے لیے محض ایک خواب ہیں۔ صرف چند لوگ ہی ایسی گاڑیوں کی سواری کرپاتے ہیں۔ Engineer developed solar car in srinagar

وہیں سولر کار کے بنانے کے حوالے سے بلال احمد میر بتاتے ہیں کہ 'کشمیر میں زیادہ تر وقت، موسم خراب رہتا ہے۔ اس لیے انہوں نے اپنی سولر کار میں کئی نئے فیچرز اور سولر پینلز کا بھی استعمال کیا ہے جو کم سورج کی روشنی میں بھی بہتر کام کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کار میں 'گل ونگ' دروازے بنائے گئے ہیں اور دروازوں میں سولر پینل لگایا گیا ہے ویسے ہی گاڑی کی ڈکی اور بونٹ میں بھی سولر پینل لگایا گیا ۔ Engineer developed solar car in srinagar

مزید پڑھیں: مہوا چائے کی موجد: رضیہ شیخ سے خصوصی بات چیت

بلال احمد کے مطابق 'یہ سولر کار کوئی پروٹوٹائپ نہیں ہے، یہ مکمل طور پر لگژری کار ہے۔ مارکیٹ میں دستیاب دیگر لگژری کاروں کی قیمت کروڑوں میں ہے، جبکہ یہ کار کافی سستی اور کم ایندھن میں چلنے والی کار ہے اس کار کو عام لوگ بآسانی خرید سکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.