پلوامہ کے لیتھ پورہ علاقے میں کان کنی پر پابندی

author img

By

Published : Feb 6, 2020, 11:49 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:45 AM IST

پلوامہ کے لتیہ پورہ علاقے میں کان کنی پر پابندی

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتھ پورہ علاقے میں آج کان کنی کا کام کرنے والے مزدور اور ڈارئیورز نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔




اطلاعات کے مطابق آج ضلع انتظامیہ نے لیتھ پورہ علاقے میں کھا چرائی زمین پر کاکنی پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پابندی کے بعد کاکنی سے جڑے افراد نے انتظامیہ کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا اور سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔

احتجاج کرنےوالے لوگوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے انہیں کان کنی سے پتھر نکالنے پر غیر ضروری طور رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہے جس سے علاقے کے دس ہزار سے زائد افراد بے روزگار ہو جائیں گے۔

پلوامہ کے لتیہ پورہ علاقے میں کان کنی پر پابندی

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ہاٸی کورٹ کی طرف سے مکمل اجازت نامہ ملا ہے جبکہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے بی انہیں این۔اُو۔سی ملی ہے۔

لوگوں نے کہا اگر انہیں جاٸز طریقے سے کاکنی کرنے کی اجازت ملی ہوٸی ہے تو پھر اُنہیں غیر ضروری طور روکا کیوں جا رہا ہے انہیں حکام سے مطلبہ کیا ہے کہ انہیں کام کرنے کی اجازت دے دی جائے بصورت دیگر وہ پُر تشدد مظاہرے کرنے پر مجبور ہو جائینگے۔
ضلع انتظامیہ نے
علاقے کی کھا چرائی زمین پر ہر طرح کی کان کنی پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگھو لنگر نے آج کہا کہ اس علاقے میں کان کنی نہ صرف معدنیات کے ذخائر کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ اس سے علاقے کا قدرتی حسن بھی تباہ ہوتا ہے۔

انہوں نے حکم دیا ہے کہ غیر قانونی کان کنی کے خلاف ورزی کرنے والوں افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں غیر قانونی کان کنی کو
روکنے کے لیے مخصوص ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated :Feb 29, 2020, 11:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.