Chaudhary Lal Singh Petition سابق وزیر چودھری لال سنگھ کی سرکاری رہائش سے بے دخلی کے خلاف درخواست خارج

author img

By

Published : Nov 16, 2022, 10:54 AM IST

Chaudhary Lal Singh Petition

جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے منگل کے روز سابق وزیر چودھری لال سنگھ کی انہیں جاری کردہ بے دخلی کے نوٹس کے خلاف درخواست کو خارج کر دیا اور چھ ہفتوں کے اندر اندر انہیں پہلے الاٹ کی گئی سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کی ہدایت دی۔ petition against former minister Choudhary Lal Singh

سری نگر: جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے منگل کو سابق وزیر چودھری لال سنگھ کی بے دخلی کے نوٹس کے خلاف درخواست کو خارج کر دیا۔ ڈوگرہ سوابھیمان تنظیم کے صدر لال سنگھ سمیت کئی سیاست دانوں کو اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے گزشتہ ماہ جموں کے گاندھی نگر علاقے میں سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کے لیے نوٹس بھیجے تھے۔ تاہم سابق وزیر نے اس نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ The Jammu and Kashmir High Court dismisses former minister Chaudhary Lal Singh's petition against an eviction notice

یہ بھی پڑھیں:

سینیئر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مونیکا کوہلی نے بتایا کہ کیس جسٹس سنجیو کمار شکلا کے سامنے سماعت کے لیے آیا، جنہوں نے دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد درخواست کو خارج کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے سابق وزیر کو بنگلہ خالی کرنے کے لیے چھ ہفتے کا وقت دیا۔ اپنے نوٹس میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے سنگھ سے کہا تھا، جو گزشتہ دو دہائیوں سے بنگلے پر قابض ہیں، 15 نومبر تک عمارت خالی کر دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.