Budgam Police About Minerals معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل کے خلاف بڈگام پولیس کی کارروائی، چار افراد گرفتار

author img

By

Published : Dec 4, 2022, 7:27 AM IST

Budgam police about excavation and transportation of minerals

بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور اس کی نقل و حمل کے خلاف کارروائی تیز کردی ہے۔ معدنیات کی غیر قانونی کھدائی کے الزام میں پولیس نے 02 ٹریکٹر، 01 جے سی بی، 01 ٹپر ضبط کیے اور 04 افراد کو گرفتار کیا۔ Budgam police seized many vehicles for excavation

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بڈگام پولیس کو ایک اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ افراد 02 ٹریکٹروں کے ساتھ گاؤں سیل میں نالہ سکھ ناگ سے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی کر کے اس کی نقل و حمل کر رہے ہیں۔ اسی مناسبت سے تھانہ بیروہ کی پولیس پارٹی نے کچھ مخصوص مقام پر چھاپہ مار کر 02 ٹریکٹر قبضے میں لے کر 02 افراد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت درج ذیل کے طور پر کی گئی ہے۔
1:- جاوید احمد پرے ولد غلام محمد پرے ساکنہ زوگی پورہ کھاگ۔
2:- فردوس احمد غازی ولد محمد فتح غازی ساکن نرسنگ پورہ کھاگ۔

یہ بھی پڑھیں:

اسی طرح کی مزید ایک کارروائی میں پولیس اسٹیشن ماگام کو رڈبگ علاقے میں معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور اس کی نقل و حمل کی اطلاع ملی۔ اس مناسبت سے تھانہ ماگام کی پولیس پارٹی نے ایک مخصوص جگہ پر چھاپہ مار کر 01- جے سی بی مشین 01- ٹپر ضبط کر کے 02 ڈرائیوروں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں گرفتار شدہ ڈرائیوروں کی شناخت اس طرح ہوئی:-
01:- عابد نبی بھٹ ولد غلام نبی بھٹ ساکن رٹھسن بیروہ۔
02:- اعجاز احمد شیخ ولد محمد یوسف شیخ ساکن سوزیٹھ۔

اس ضمن میں دو الگ الگ مقدمات ایف آئی آر زیرِ نمبر 163/2022 اور 174/2022 جو کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت بالترتیب پولیس اسٹیشن بیروہ اور پولیس اسٹیشن ماگام میں درج کیے گئے ہیں اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال کے دوران ضلع بڈگام میں معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور اس کی نقل و حمل میں ملوث 231- افراد کو گرفتار کیا گیا اور 204- گاڑیاں ضبط کی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.