Wine Shops in srinagar: بی جے پی کی شراب مخالفت پر این سی نے اٹھائے سوال

author img

By

Published : May 14, 2022, 5:33 PM IST

Updated : May 14, 2022, 6:01 PM IST

سرینگر میں شراب کی دکانوں کی منظوری پر مقامی لوگ ناراض

جموں و کشمیر میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے سرینگر مضافات کے پاتھ چوک میں شراب کی دکانوں کو منظوری ملنے سے مقامی لوگوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ BJP AND NC on Wine Shops in srinagar

سرینگر: جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر مضافات کے پاتھ چوک میں محکمہ ایکسائز نے شراب کی دکان کو منظوری دے دی جس سے حکمران جماعت بی جے پی بیک فٹ پر آگئی ہے، حالانکہ بی جے پی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی ہمیشہ سے شراب مخالف رہی ہے، تاہم جموں و کشمیر حالیہ دنوں میں مرکزی حکومت کے زیرانتظام ہے۔ گذشتہ سال پانتھ چوک سرینگر میں انتظامیہ نے ایک یاتری بھون کا تعمیر کرایا تھا جس میں امرناتھ یاتریوں کے لیے مختلف انتظامات کیے گئے ہیں اور اب اسی مقام پر انتظامیہ نے شراب کی دکان کھولنے کی منظوری دی ہے۔ BJP AND NC on Wine Shops in srinagar

ویڈیو
اس حوالے سے بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'پانتھ چوک میں جس مقام پر شراب کی دکان کھولی گئی ہے اس کے نزدیک دو اسکولز ہیں اور یہ کوئی سیاحتی یا تفریحی مقام نہیں ہے۔ اس لیے انتظامیہ اس دکان کو وہاں سے کہیں دور کسی سیاحتی مقام پر منتقل کرے۔
وہیں بی جے پی کے نیشنل یوتھ کے نائب صدر اور ڈی ڈی سی ممبر بالہامہ نے کہا کہ بی جے پی والے کس منہ سے بات کر رہے ہیں جب کہ ایک طرح سے یہاں انہیں کی مرضی چل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پانتھ چوک میں شراب کی دکان کھولنے کو قطعی برداشت نہیں کریں گے۔ BJP AND NC on Wine Shops in srinagar

مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر کے ہر اضلاع میں شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے۔ اسی ضمن میں گذشتہ برس محکمہ ایکسائز نے ای ٹنڈرنگ جاری کی تھی جس میں جموں اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے شراب کاروباریوں نے یہاں لائسنس حاصل کی ہے۔

Last Updated :May 14, 2022, 6:01 PM IST

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.