Ganderbal Power Workshop: محکمہ بجلی کے ورکشاپ میں کام زور و شور سے جاری

author img

By

Published : Nov 19, 2021, 5:25 PM IST

گاندربل میں محکمہ بجلی کا ورکشاپ

گاندربل میں (Power Department) محکمہ بجلی کے ورکشاپ میں ملازمین جنگی پیمانے پر کام کر رہے ہیں۔ برفباری ہونے سے قبل بفر اسٹاک کو تیار کیا جارہا ہے۔ گاندربل میں محکمہ بجلی کا ورکشاپ

گاندربل: وادی کشمیر میں سردیوں کے موسم نے دستک دیتے ہی لوگ سردیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہو چکے ہیں۔ وہیں سرکاری محکموں کے افسران اور ملازمین بھی برفباری کا مقابلہ کرنے کے لئے تیاری میں مصروف ہیں۔

گاندربل میں محکمہ بجلی کا ورکشاپ

اس سلسلے میں گاندربل میں (Powerhouse) پاور ہاوس کے پاس جو محکمہ بجلی کا ورکشاپ موجود ہے۔ اس ورکشاپ میں درجنوں خراب ٹرانسفارمر کی مرمت کی جا رہی ہے جو ٹرانسفارمر مختلف علاقہ جات سے خراب ہو کر اس ورکشاپ میں ٹھیک کرنے کے لیے لائے گئے ہیں۔



اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے از خود ورکشاپ کا دورہ کرکے برفباری سے قبل کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیا۔



ورکشاپ کے انجینئر نے کہا کہ 'ہمارے ملازمین جو کہ بطور مکینک اس ورکشاپ (workshop) میں کام کر رہے ہیں، پچھلے کئی دنوں سے بفر اسٹاک تیار کر رہے ہیں، تاکہ جس علاقے میں کوئی ٹرانسفارمر خراب ہوگا، اس کو محض 24 گھنٹے میں تیار کر کے اس علاقے میں پھر سے نصب کیا جائے۔'



ان کا کہنا ہے کہ کوئی ٹرانسفارمر جو کسی دور دراز علاقے سے ٹھیک ہونے کے لئے ہمارے پاس لایا جاتا ہے، اس کو ہم 48 گھنٹوں میں بدل کر دوسرا واپس دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے اور یہ کوشش خدا کی مدد سے پوری بھی کر رہے ہیں کہ برفباری سے قبل سارا اسٹاک تیار کیا جائے تاکہ کسی علاقے کا ٹرانسفارمر اگر خراب ہو جائیں تو اسے سرکار کے حکم کے مطابق 24 گھنٹے میں واپس کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس ورکشاپ کو پچھلے سال سے کافی بہتر بنایا گیا ہے جدید ترین مشینری بھی اس ورکشاپ میں تیار رکھی گئی ہے جبکہ ملازمین جو بطور میکنک کام کر رہے ہیں، ان کی بھی تعداد بڈھا دی گئی ہے۔


اس دوران محکمہ بجلی گاندربل (Power Department, Ganderbal) کے سربراہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ سردیوں کے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی کا غلط استعمال کرنے سے پرہیز کریں، بے شک ہمارے پاس بفر اسٹاک ہے لیکن بجلی کی قدر کریں اور بجلی کی ضرورت کو سمجھ لیں تاکہ ہمیں مزید کٹوتی نا کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا ہے کہ لوگ خاص کر شام چھ بجے سے لے کر رات دس بجے تک ہیٹنگ سسٹم ( heating system) کا استعمال نا کریں، بصورت دیگر بجلی کٹ ہو جاتی ہے اور دی شعور لوگ ان کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.