Tourist Police Action سونمرگ میں اوور چارجنگ سروس فراہم کرنے والوں سے 13000 جرمانہ وصول کیا گیا

author img

By

Published : May 14, 2023, 7:52 AM IST

13000 جرمانہ وصول کیا گیا

سونمرگ میں ان دنوں کافی سیاح آئے ہیں۔سیاح سیاحتی مقامات کا لطف اٹھار ہے ہیں۔ادھر سیاحوں کو سیاحتی مقامات تک پہونچانے کے لئے گاڑی،گھوڑے سمیت دیگر سواری گاڑیاں بھی مہیا ہیں۔

13000 جرمانہ وصول کیا گیا

گاندربل: وادی کشمیر کے سبھی سیاحتی مقامات اگرچہ ان دنوں سیاحوں سے بھرے پڑے ہیں، وہیں سونمرگ، پہلگام اور گلمرگ کے علاوہ سبھی جگہوں پر اب بغیر بکنگ کے آنے والے سیاحوں کےلئے ہوٹلز میں کمرہ ملنا مشکل ہے ۔وہیں اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد بھی اب کافی خوش نظر آرہے ہیں، کیونکہ دیکھا جائے تو سال 2019 سے پہلے کئی مرتبہ ہوئے نامساعد حالات کی وجہ سے سیاحتی شعبہ متاثر ہوا تھا۔

اس دوران اگرچہ سیاحوں کی سیکورٹی یا دیکھ بھال کےلئے انکی خاطرداری کرنے کےلئے ہر کشمیری یا پولیس نے اپنے آپ کو پیش پیش رکھا ہے ، وہیں جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی ونگ جسے ٹورسٹ پولیس کے نام سے جانا جاتا ہے اور جس کا ہیڈکوارٹر سرینگر میں واقع ہے، کے کئی جوان ہر سیاحتی مقام پر سیاحوں کےلئے تعینات کۓ گئے ہیں۔ان سیاحتی مقام میں سونمرگ جیسا خوبصورت صحت افزا مقام بھی شامل ہیں، جہاں جموں کشمیر ٹورسٹ پولیس کے نصف درجن سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔یہ اہلکار سیاحتی مقام سونمرگ میں آنے والے سیاحوں کی مدد اور مختلف مقامات کے بارے میں رہنمائی کرتے ہیں ۔ وہ مختلف نرخوں کے بارے میں بیداری بھی پھیلا رہے ہیں اور سیاحوں کو اضافی نرخ ادا نہ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ سیاح بھی اس مدد اور رہنمائی پر ان کے شکر گزار ہیں۔

مزید پڑھیں:Tourists Rescued قاضی گنڈ میں درماندہ سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا

اس دوران ہفتہ کے روز ٹورسٹ پولیس سونمرگ کے انچارج منظور احمد نے بتایا کہ انہوں نے گھوڑوں کے مالکان اور دیگر دکانداروں سے 13000 روپے جرمانہ وصول کیا ہے جو یو ٹی سے باہر کے سیاحوں کو دھوکہ دینے میں ملوث تھے۔ ٹورسٹ پولیس نے کہا کہ ہم یہاں سیاحوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں .ہم نے ہوٹلوں، گھوڑے والوں، دکانداروں اور دیگر کاروباری مراکز کے ریٹس چیک کیے تاکہ سیاح جو ہمارے مہمان ہیں کو کوئی دھوکہ نہ دے سکے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.