سونہ مرگ سڑک آمد ورفت کے لیے کھول دی گئی
Published: Jan 24, 2023, 1:22 PM


سونہ مرگ سڑک آمد ورفت کے لیے کھول دی گئی
Published: Jan 24, 2023, 1:22 PM
سونہ مرگ میں سڑک آمد ورفت کے لیے کھول دی گئی ہے جہاں بھاری تعداد میں سیاح سیاحتی مقام پر امڈ آئے ہیں۔ Sonamarg road was opened for traffic
گاندربل: ضلع گاندربل کا صحت افزا مقام سونہ مرگ سڑک کو آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا جس کے بعد سیاحوں نے سونہ مرگ کے برفیلی پہاڑوں کا لطف اٹھایا۔ گزشتہ روز ہوئی بھاری برفباری کے بعد انتظامیہ نے برفانی تودے گرآنے کے خطرات کے پیش نظر صحت افزا مقام سونہ مرگ کوجانے والی سڑک کو آمدورفت کے لیے بند کردیا تھا۔اور موسم صاف رہنے کے ساتھ ہی سیاحوں کو گگن گیر سے سونہ مرگ جانے کی اجازت دی گئی، جس کے ساتھ ہی سیاح سونہ مرگ کے برفیلی پہاڑوں سے لطف اندوز ہوئے ، تاہم سب ضلع مجسٹریٹ کنگن کے ایک حکم نامے کے مطابق سونہ مرگ میں صرف ان ہی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی ،جن گاڑیوں کے ٹائروں میں چین لگا کر ہوگی کیونکہ سڑک پر پھسلن کی وجہ سے بغیر چین والی گاڑیوں کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ اس دوران ایس ڈی پی او کنگن مظفر احمد نے ایس ایچ او گنڈ سلفی ارشاد کے ہمراہ سونہ مرگ کا دورہ کرکے سڑک کی صورتحال کا جائزہ لیا تاکہ سیاحوں کو سونہ مرگ تک پہنچے میں کسی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ ہفتہ کے روز وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے سرہبل سونمرگ علاقے کے قریب، حیدرآباد کی ایک نجی کمپنی کی ایک ورکشاپ کے قریب برفانی تودہ گرنے کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس اور انتظامیہ کے سینیئر افسران نے بتایا کہ اسے پہلے اس علاقہ میں برفانی تودہ گرنے سے کشتواڑ ضلع کے دو مزدوروں کی موت واقع ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ وہیں گاندربل پولیس نے اس واقعے کے بعد ٹویٹ کرکے جانکاری دی۔ پولیس کے مطابق گاندربل سربل سونہ مرگ علاقہ میں کم شدت کا برفانی تودہ گر آیا ہے, جہاں حیدرآباد کی ایک نجی کمپنی میگا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ (MEIL) کا ورکشاپ چل رہا ہے۔
پولیس کے مطابق کمپنی کے حکام نے اطلاع دی تھی کہ اس برفانی تودے سے فی الحال جان و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس اور ایس ڈی آر ایف صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پولیس نے میڈیا کو مشورہ دیا تھا کہ وہ کوئی بھی غیر تصدیق شدہ خبر شائع نہ کریں اور خبر پولیس سے تصدیق ہونے کے بعد ہی شائع کریں۔ اس دوران جب ای ٹی وی بھارت نے میگا انجینئرنگ کمپنی کے پروجیکٹ منیجر سے بات کی تھی تو انہوں نے کہا تھا کہ فی الحال جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، لیکن ورکشاپ کا کچھ حصہ برفانی تودے کے نیچے دب گیا ہے۔
مزید پڑھیں: Avalanche hits Gurez گریز میں برفانی تودا گر آیا، جانی یا مالی نقصان نہیں
