Mega Youth Festival گاندربل کے ڈگری کالج میں میگا یوتھ فیسٹیول کا افتتاح

author img

By

Published : May 16, 2023, 11:21 AM IST

میگا یوتھ فیسٹیول کا افتتاح

گاندربل کے گورنمنٹ ڈگری کالج کے احاطہ میں میگا یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر نوجوانوں کے علاوہ ضلع مختلف محکموں کے افسران اور مقامی باشندوں نے بھی شرکت کی۔

میگا یوتھ فیسٹیول کا افتتاح

گاندربل:مرکزکے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر ضلع گاندر بل کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں ایک ہفتہ طویل میگا یوتھ فیسٹیول تقریب کا افتتاح عمل میں آیا۔اس تقریب کا افتتاح ڈپٹی کمشنر گاندربل شیامبیر نے کیا۔ تقریب میں نوجوانوں، طلباء، صفی ضلعی افسران اور گورنمنٹ ڈگری کالج کے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

اس تقریب میں چیف پلاننگ آفیسر گاندربل عرفان گیری نے مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی،اور پرنسپل جی ڈی سی فوزیہ فاطمہ اس موقع پر مہمان زی وقارکے طورپر موجود تھیں۔

اس تقریب کے پہلے دن مختلف طرح سرگرمیاں منعقد کی گئیں جن میں فوٹوگرافی، مصوری اور خطاطی کے ماہرانہ سیشن کے علاوہ مصوری اور خطاطی کے مقابلے شامل تھے۔ اس تقریب میں کالج کے طلباء کی طرف سے پیش کیے گئے میوزیکل کنسرٹس کا بھی مشاہدہ کیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقامی نوجوانوں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدام پر روشنی ڈالی۔ یوتھ فیسٹیول کے انعقاد کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ضلع میں یوتھ انٹرپرینیورشپ کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے تاکہ جی ڈی سی گاندربل میں انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ سیل قائم کیا جا سکے جو کہ مرکزی نوڈل پوائنٹ ہو گا جہاں ابھرتے نوجوان ان کی کاروباری صلاحیتوں کو ظاہر کریں اور ان کے اختراعی خیالات کا اشتراک کریں۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ماہرانہ سیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جن کا مقصد ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو صحیح سمت دینا ہے۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بھی اپیل کی کہ وہ اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں جو کہ ضلع میں کاروباری ماحول پیدا کرنے کے لیے سنگ بنیاد کے مماثل ہے تاکہ مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

مزید پڑھیں:Two Day CBC Programme Ends: ترال میں منعقدہ دو روزہ نمائش کا اختتام

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مقامی نوجوانوں روزگار کے سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے جو کہ انہیں منشیات سمیت سماجی برائیوں سے دور رکھنے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے جو کہ ایل جی کا ویژن بھی ہے۔

یہ تقریب 20 مئی 2023 تک جاری رہے گی۔ اس کے دوران مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.