Ganderbal's Pencak Salat Team: گاندربل کی پینکاک سلات ٹیم کے سترہ کھلاڑیوں نے سولہ تمغے جیتے
Published: Jan 24, 2023, 2:29 PM


Ganderbal's Pencak Salat Team: گاندربل کی پینکاک سلات ٹیم کے سترہ کھلاڑیوں نے سولہ تمغے جیتے
Published: Jan 24, 2023, 2:29 PM
10ویں پینکاک سلات چیمپئن شپ 2022-2023 جو مہاراشٹر میں 13 جنوری سے 16 جنوری 2023 تک منعقد ہوئی تھی۔ گاندربل ضلع کے 17 لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں نے بھی تمغے جیتے ہیں۔ 17 players of Ganderbal's Pencak Salat team won 16 Medals
گاندربل: گاندربل ٹیم پینکاک سلات ایسوسی ایشن نے 10ویں قومی پینکاک سلات چیمپئن شپ میں کل 16 تمغے جیتے ہیں۔چیمپیئن شپ انڈور اسپورٹس کمپلیکس، سوامی رامانند تیرتھ یونیورسٹی، ناندیڑ میں منعقد ہوئی، جس میں ضلع گاندربل سے 17 کھلاڑیوں نے مذکورہ چیمپئن شپ میں حصہ لیا، گاندربل ٹیم پینکاک سلات نے 17 کھلاڑیوں میں سے کل 16 تمغے حاصل کیے۔اس دوران مرتضی بھٹ ضلعی سکریٹری ضلع گاندربل سے انچارج ٹیم تھے۔ 10ویں پینکاک سلات چیمپئن شپ 2022-2023 جو مہاراشٹر میں 13 جنوری سے 16 جنوری 2023 تک منعقد ہوئی تھی۔ گاندربل ضلع کے 17 لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں نے بھی تمغے جیتے ہیں۔
سونے کے تمغے جیتنے والوں میں زہرہ جان ،مسکان اشرف،نورین ظہور، سعدیہ مشتاق، صابرہ زہرہ،قیوم صوفی شامل ہیں۔جبکہ چاندی کے تمغے جیتنے والوں میں سوفی شرمین، مہک اشرف، مہرش ریاض، عترت زہرہ شامل ہیں۔ اسی طرح کانسی کے تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں میں ادیبہ جان، بھٹ اقصیٰ، ساقی علی، انصار علی، سنوبر منظور شامل ہیں۔ اس موقع پر جیتنے والے کھلاڑیوں نے بتایاکہ پہلی بار نیشنل سطح پر کھیلا ہے۔ ہمیں بہت کچھ باہر سیکھنے کو ملا ہے ،اور ہماری یہ کوشش آگے بھی جاری رہے گی۔ اس دوران سجاد رشید جو کہ اس ایسوسی ایشن کے صدر ہیں انہوں کہا کہ آج ہم نے ان بچوں کی واپسی پر انکی حوصلہ افزائی کی ہے۔
اس موقع پر جیتنے والے کھلاڑیوں نے بتایاکہ پہلی بار نیشنل سطح پر کھیلا ہے۔ہمیں بہت کچھ باہر سیکھنے کو ملا ہے ،اور ہماری یہ کوشش آگے بھی جاری رہے گی۔ اس دوران سجاد رشید جو کہ اس ایسوسی ایشن کے صدر ہیں انہوں کہا کہ آج ہم نے ان بچوں کی واپسی پر ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
