Landslide In Bhaderwah بدرواہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے خاتون ہلاک

author img

By

Published : Nov 15, 2022, 3:39 PM IST

Etv Bharat

جموں وکشمیر کے بدرواہ کے دور افتادہ علاقے میں منگل کی صبح رہائشی مکان پر مٹی کا تودا گرنے کے سبب ایک خاتون برسر موقع ہی از جان ہوئی جبکہ اُس کے دو بیٹے زخمی ہوئے۔زخمیوں کی پہچان مچل سنگھ اور نکسن جریال کے بطور کی گئی ہے۔ دریں اثنا انتظامیہ نے اہل خانہ کے حق میں 25 ہزار روپیہ کی امدادی رقم منظور کی ہے۔ Bhaderwah Woman killed as landslide

جموں: جموں وکشمیر کے بدرواہ کے دور افتادہ علاقے میں منگل کی صبح رہائشی مکان پر مٹی کا تودا گرنے سبب ایک خاتون برسر موقع ہی از جان ہوئی جبکہ اُس کے دو بیٹے زخمی ہوئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدرواہ قصبہ سے تقریباً دس کلومیٹر دور بٹلہ گاوں میں منگل کی صبح تیز بارشوں کے بیچ رہائشی مکان پر مٹی کا تودا گر آیا جس کی زد میں خاتون اور اُس کے دو بچے آئے۔Woman killed as landslide In Bhaderwah

انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں، فوج اور پولیس نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا ، ڈھائی گھنٹے کی سخت کوششوں کے بعد خاتون اور اس کے دو بیٹوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کرنا دیوی کو مردہ قرار دیا۔

زخمیوں کی پہچان مچل سنگھ اور نکسن جریال کے بطور کی گئی ہے۔ دریں اثنا انتظامیہ نے اہل خانہ کے حق میں 25 ہزار روپیہ کی امدادی رقم منظور کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Landslide in Afghanistan افغانستان میں مٹی کے تودے گرنے سے ایک شخص ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.