Arms Training to VDG members in Doda: ڈوڈہ میں ولیج ڈیفنس گارڈز کو اسلحہ کی تربیت

author img

By

Published : Jan 12, 2023, 3:35 PM IST

وی ڈی جی

خطہ پیر پنچال کے راجوری اور ڈوڈہ اضلاع کے بعد خطہ چناب میں بھی وی ڈی جی ممبران کو از سر نو فعال بنا کر انہیں جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جا رہا ہے۔

ڈوڈہ میں ولیج ڈیفنس گارڈز کو اسلحہ کی تربیت فراہم

ڈوڈہ: سرحدی ضلع راجوری کے ڈانگری علاقے میں شہری ہلاکتوں کے بعد جہاں اضافی سکیورٹی اہلکاروں کی کئی کمپنیاں جموں و کشمیر روانہ کی گئی ہیں۔ وہیں ولیج ڈیفنس گارڈس (VDG) کو از سر نو فعال بنایا جا رہا ہے۔ راجوری سمیت پونچھ اضلاع میں سنٹرل ریزور پولیس فورسز کی جانب سے وی ڈی جی ممبران کو نہ صرف اسلحہ کی ٹریننگ دی گئی بلکہ انہیں جدید اسلحہ بھی فراہم کیا گیا۔ خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں بھی وی ڈی جی ممبران کو اسلحہ کی تربیت فراہم کی گئی۔

ڈوڈہ ضلع میں حفاظتی اہلکاروں کی جانب سے ولیج ڈیفنس گارڈز کو اسلحہ کی تربیت سمیت دفاعی اور کاؤنٹر انٹرجنسی کے متعلق بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔ ڈوڈہ میں درجنوں وی ڈی جی ممبران کو اسلحہ کی ٹریننگ دی گئی جبکہ انہیں جدید ہتھیاروں سے بھی لیس کیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں وی ڈی جی ممبران کو رائفلز فراہم کی گئی تھی تاہم انہیں اب جدید ہتھیار دیے جا رہے ہیں، جن کی انہیں تربیت بھی دی جا رہی ہے۔

جموں و کشمیر پولیس کے اشتراک کے ساتھ مقامی فوجی یونٹ، 10 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے ضلع ڈوڈہ میں اب تک کل آٹھ کیمپ لگائے گئے ہیں جس میں تقریباً 500 وی ڈی جی ممبران نے شرکت کرکے اسلحہ کی تربیت حاصل کی۔ حفاظتی اہلکاروں نے اب تک ڈوڈہ میں ارنورا فائرنگ رینج میں رضاکاروں کے لیے تین خصوصی فائرنگ مشقیں کی ہیں۔ ضلع کے مختلف دیہات سے 170 سے زائد وی ڈی جیز (VDGs) نے فائرنگ کی مشق میں حصہ لیا جو مقامی پولیس کے ساتھ مل کر منعقد کیا گیا تھا۔ فوجی اہلکاروں اور شوٹنگ کے ماہرین نے VDGs کو ہتھیاروں کے مناسب استعمال سے متعلق پریزنٹیشن دی جنہوں نے بعد میں فائرنگ کی مشق کی۔

مزید پڑھیں: Organized Weapons Training Workshop For VDC Members وی ڈی سی اراکین کے لیے ہتھیاروں کا تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

یاد رہے کہ یکم جنوری کی شام مشتبہ عسکریت پسندوں نے سرحدی ضلع راجوری کے ڈانگری علاقے میں اقلیتی طبقہ سے وابستہ ایک کنبے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ اگلی صبح موقع واردات پر ایک پُر اسرار دھماکہ ہوا جس میں دو کمسن بچوں کی موت واقع ہو گئی۔ چند روز بعد ایک زخمی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر فوت ہو گیا۔ اب تک اس حملہ میں کل سات شہریوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ شہری ہلاکتوں کے بعد جہاں عسکریت پسندوں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے وہیں سکیورٹی اہلکاروں کی مزید کمپنیوں کو جموں و کشمیر طلب کیا جا رہا ہے اور وی ڈی جی ممبران کو اسلحہ کی تریب بھی فراہم کی جا رہی ہے جس کی متعدد سیاسی جماعتوں کی جانب سے سخت مذمت کی جا ری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.