Doda Youth Festival 2022 ڈوڈہ میں میگا یوتھ فیسٹیول 2022 کا انعقاد

author img

By

Published : Dec 22, 2022, 6:30 PM IST

ڈوڈہ میں میگا یوتھ فیسٹیول 2022 کا انعقاد

ڈوڈہ میں منعقدہ میگا یوتھ فیسٹیول میں شرکاء نے رقص، موسیقی، ناٹک اور دیگر رنگا رنگ اور مسحور کن ثقافتی پروگرام پیش کیے جس کی حاضرین نے کافی سراہنا کی۔DC Doda Inaugurates youth Festival

ڈوڈہ: ثقافتی شعور پیدا کرنے اور نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرانے کی غرض سے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈوڈہ نے اسپورٹس اسٹیڈیم میں ایک میگا یوتھ فیسٹیول 2022کا انعقاد عمل میں لایا۔ یوتھ فیسٹیول کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر، ڈوڈہ، وشیش پال مہاجن نے سی ای او ڈوڈہ پرہلاد بھگت، ڈی آئی او ڈوڈہ محمد اشرف وانی اور ڈی وائی ایس ایس او ڈوڈہ جعفر حیدر شیخ کی موجودگی میں کیا۔ youth Festival at Sports Stadium Doda

ڈوڈہ میں میگا یوتھ فیسٹیول 2022 کا انعقاد

فیسٹیول میں اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹی طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے رقص، موسیقی، ناٹک اور دیگر رنگا رنگ اور مسحور کن ثقافتی پروگرام پیش کیے جسے حاضرین نے کافی سراہا۔ فیسٹیول کے منتظمین نے بتایا کہ اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں یوتھ فیسٹیول 2022 میں حصہ لینے والے پنچایت اور زونل سطح پر انتخاب کے سخت عمل سے گزرے ہیں۔

ڈی سی ڈوڈہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں بالخصوص دیہی علاقوں میں رہائش پذیر نوجوانوں کو یوٹی اور قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرانے کی غرض سے اس طرح کے پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔ انہوں نے یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ، محکمہ تعلیم اور ڈی آئی پی آر ڈوڈہ کی انتھک کوششوں کی بھی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: Sonzal 2022 کشمیر یونیورسٹی میں یوتھ فیسٹول ’سونزل‘ شروع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.