Women Entrepreneurs in Doda تیجسوینی اسکیم کے تحت خواتین میں اسناد تقسیم

author img

By

Published : Nov 26, 2022, 5:57 PM IST

تیجسوینی اسکیم کے تحت خواتین میں اسناد تقسیم

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں تیجسوینی اسکیم کے تحت دس دن تک تربیت حاصل کرنے والی95 خواتین کاروباریوں کو کورس مکمل کرنے کی سند دی گئی۔ 95 Women Entrepreneurs get training completion certificate

ڈوڈہ: انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام (EDP)، ڈوڈہ کے چوتھے مرحلے میں ’’مشن یووا پہل‘‘ کی تیجسوینی اسکیم کے تحت 95 خواتین امیدواروں نے تربیت مکمل کی۔ تیجسوینی اسکیم کے تحت تربیتی کورس مکمل کرنے والی خواتین کو ضلع ڈوڈہ میں ایک تقریب کے دوران تربیتی کورس کی سرٹیفکیٹ تقسیم کی گئیں۔ 95 Women Entrepreneurs get training completion certificate for Tejaswini Scheme

تیجسوینی اسکیم کے تحت خواتین میں اسناد تقسیم

ای ڈی پی 29-10-2022 سے 11-11-2022 تک JKEDI ڈسٹرکٹ سینٹر، ڈوڈہ میں 18-35 سال کی عمر کی خواتین امیدواروں کو خود روزگار کمانے کا اہل بنانے کے لئے مشن یوتھ جے اینڈ کے کی ’’تیجسوینی دی ریڈینٹ اسکیم‘‘ کے تحت کاروبار، سروسز، تعمیرات اور زراعت سے متعلق سرگرمیوں کے حوالہ سے تربیت دی گئی۔ Doda Tejaswini Scheme

انٹرپرینیورشپ پر مبنی تربیتی پروگرام 10 دن تک جاری رہا اور تربیت حاصل کرنے والی خواتین کو کاروبار کی بنیادی تربیت فراہم کی گئی تاکہ وہ چھوٹے کاروباری منصوبے بشمول ریڈی میڈ گارمنٹس ریٹیل آؤٹ لیٹ، بوٹیک، سیلون، الیکٹریکل سامان، پروویژنل اسٹورز، پولٹری، بھیڑ بکری اور ڈیری فارمز قائم کر سکیں۔

مزید پڑھیں: Women Trained at JKEDI Budgam تیجسونی اسکیم کے تحت 16 خواتین کو تربیت دی گئی

ڈی سی آفس ڈوڈہ کے کانفرنس ہال میں منعقدہ ایک پُر وقار تقریب کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ شیش پال مہاجن نے اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ پران سنگھ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ ادریس لون، ڈی آئی او مسٹر اشرف کی موجودگی میں تربیت حاصل کرنے والی خواتین کو اسناد تقسیم کرکے انہیں نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.