Cricketer Died In Budgam بڈگام میں کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑی گیند لگنے سے ہلاک

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 8:05 PM IST

Updated : Nov 24, 2022, 12:26 PM IST

Cricketer Died In Budgam

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے نارہ بل علاقے میں کرکٹ میچ کے دوران 23 سالہ نوجوان اُس وقت ہلاک ہوا جب گیند اُس کے چھاتی پرجا لگی۔ متوفی کی شناخت فردوس احمد ڈار ساکن سعید پورہ نارہ بل کے طور ہوئی ہے۔ Cricketer Died In Budgam

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے نارہ بل علاقے میں کرکٹ میچ کے دوران 23سالہ نوجوان اُس وقت لقمہ ہلاک ہوا جب کرکٹ گیند کھلاڑی کی چھاتی پر لگی۔Ball Hits Chest, Cricketer Dies
اطلاعات کے مطابق بدھ کے رروز ناربل بڈگام میں کرکٹ میچ کے دوران نوجوان کے سینے پر لیدر بال جا لگی جس وجہ سے وہ بے ہوش ہو گیا۔آس پاس موجود دوسرے کھلاڑیوں نے نوجوان کو ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت 23سالہ فردوس احمد ڈار ساکن سعید پورہ نارہ بل کے بطور ہوئی ہے۔ cricketer died in budgam

ایک پولیس افسر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 23 سالہ نوجوان کرکٹ میچ میں گیند لگنے سے ہلاک ہوا ہے۔قانونی لوزامات پورے کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں: Train Crushes three In Jammu جموں میں ٹرین کی ٹکر سے کمسن بچی ہلاک، دو دیگر زخمی

Last Updated :Nov 24, 2022, 12:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.