Train Services, Air Traffic Resumed in Kashmir: ٹرین، ایر سروسز بحال، ہائی وے مسلسل بند

author img

By

Published : Jan 31, 2023, 11:55 AM IST

1

وادیٔ کشمیر میں ہوائی سروسز اور ٹرین خدمات بحال ہوئی ہیں تاہم سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت ہنوز بند ہے۔ Traffic suspended on Srinagar Jammu Highway

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع شیخ العالم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منگل کو ہوائی ٹریفک پھر سے بحال کردی گئی۔ خراب روشنی (لو وزیبلٹی) اور مسلسل برف باری کی وجہ سے کل یہاں تمام 68 طے شدہ پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔ ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح انڈیگو ایرویز کی دو پروازوں نے سرینگر ایرپورٹ پر لینڈ کیا۔ قبل ازیں ڈائریکٹر ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (AAI)، سری نگر، کلدیپ سنگھ نے کہا کہ موسم میں بہتری آئی ہے اور پروازوں کی آسانی سے آمد اور روانگی کے لیے رَن وے پر سے برف صاف کر دی گئی ہے۔

ٹرین اور ائر سروسز شروع،  ہائی وے مسلسل بند
ٹرین اور ائر سروسز شروع، ہائی وے مسلسل بند

دریں اثناء، بانہال سے بارہمولہ اور بارہمولہ سے بانہال ٹرین خدمات گزشتہ روز پیر کو برف باری کی وجہ سے دن بھر کی معطلی کے بعد آج صبح دوبارہ شروع ہوگئیں۔ ادھر، وادیٔ کشمیر کو زمینی راستے سے بیرون ریاستوں سے جوڑنے والی سری جموں قومی شاہراہ مسلسل بند ہے۔ شاہراہ پر متعدد مقامات پر برفباری، مٹی کے تودے گر آنے کے سبب حکام نے ہائی وے پر ٹریفک کی آمد و رفت بند کر دی ہے۔ ٹریفک حکام نے عوام سے سرینگر جموں قومی شاہراہ NH-44 پر سفر کرنے سے قبل متعلقہ محکمہ سے رجوع کرنے کی تلقین کی ہے۔

Train Services, Air Traffic Resumed in Kashmir: ٹرین اور ائر سروسز شروع،  ہائی وے مسلسل بند
Train Services, Air Traffic Resumed in Kashmir: ٹرین اور ائر سروسز شروع، ہائی وے مسلسل بند

مزید پڑھیں: National Highway Closed For Traffic بھاری برفباری کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بند

ادھر، وادیٔ کشمیر کو زمینی راستے سے بیرون ریاستوں سے جوڑنے والی سری جموں قومی شاہراہ مسلسل بند ہے۔ شاہراہ پر متعدد مقامات پر برفباری، مٹی کے تودے گر آنے کے سبب حکام نے ہائی وے پر ٹریفک کی آمد و رفت بند کر دی ہے۔ ٹریفک حکام نے عوام سے سرینگر جموں قومی شاہراہ NH-44 پر سفر کرنے سے قبل متعلقہ محکمہ سے رجوع کرنے کی تلقین کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.