Women Empowerment Awareness Programme بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم سے متعلق بیداری پروگرام منعقد

author img

By

Published : May 24, 2023, 5:15 PM IST

بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم سے متعلق بیداری پروگرام منعقد

ٹاؤن ہال بیروہ میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اور نشہ مکت بھارت ابھیان کے حوالے سے آگاہی پروگرام کے دوران حکومتی سطح پر مختلف اسکیموں سے خواتین کو آگاہ کرنے کے علاوہ بچیوں میں کمبل بھی تقسیم کیے گئے۔ Awareness Programme held at Town Hall Beerwah

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر محکمہ کے زیر اہتمام ’’ون اسٹاپ سنٹر‘‘ بڈگام نے خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالہ سے بیداری مہم کے تحت ڈسٹرکٹ ہب کے تعاون سے بلاک بیروہ کی مقامی خواتین کے لئے ٹاؤن ہال بیروہ میں یک روزہ بیداری کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ بیداری کیمپ کا انعقاد بی بی بی پی اور این ایم بی اے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے منعقد کیا گیا تھا۔ ٹیم DHEW کے ایک ممبر نے بتایا کہ ’’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘‘ اسکیم کا نفاذ ملک بھر میں صنفی امتیاز اور خواتین کو بااختیار بنانے میں حائل خدشات کو دور کرنے کی غرض سے کیا جا رہا ہے۔

بیداری پروگرام کے دوران مقررین نے بتایا کہ ’’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘‘ اسکیم کا مقصد شہریوں کو صنفی تعصب کے بارے میں روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کو تعلیم کے نور سے منور کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے وضع کی گئی اسکیموں کو خواتین تک پہنچانا ہے۔ ٹیم کے ایک اور ممبر نے بتایا کہ ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ یوجنا کا مقصد بچوں کے جنسی تناسب کو بہتر بنانے، صنفی مساوات اور خواتین کو با اختیار بنانے، صنفی تعصب کو روکنے، جنس کے انتخاب کے خاتمے، بچیوں کی بقاء اور تحفظ کو یقینی بنانے کے مقاصد کو حاصل کرنا ہے اور ساتھ ہی لڑکیوں کی تعلیم اور ان کی ہر محاذ پر شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے۔‘‘

ٹیم نے مختلف اسکیموں بشمول پنشن، اسکالرشپ اسکیم، مصنوعی ایڈ، ایس ایم اے ایس وغیرہ کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی اور ضلع سطح پر خواتین کو با اختیار بنانے کے بارے میں جاری اسکیموں پر بھی روشنی ڈالی جن میں ڈی ایچ ای ڈبلیو، او ایس سی، ڈبلیو ایچ ایل 181، شیلٹر ہوم، میرج اسسٹنس اسکیم، لاڈلی بیٹی، پی ایم ایم وی وائی شامل ہیں، علاوہ ازیں روزگار سے متعلق تیجسوانی، ممکن اور پی ایم ای جی پی اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے کے طریقہ کار بھی بتائے گئے۔

مزید پڑھیں: Awareness Rally on BBBP Held at Budgamبڈگام میں ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ’’ بیداری ریلی کا اہتمام

ٹیم OSC اور DHEW نے منشیات کے استعمال کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا اور معاشرے میں بڑھتی اس بدعت سے سماج میں مرتب ہونے والے منفی اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔ متعلقہ OSC کی ٹیم نے OSC میں فراہم کردہ مربوط سہولیات کے بارے میں بھی خواتین کو آگاہی فراہم کی جس میں پولیس کی مدد، طبی امداد، مشاورت، قانونی امداد اور پانچ دن کی عارضی پناہ گاہ شامل ہے۔ پروگرام کے آخری میں بی بی بی پی کے اقدام کے تحت بچیوں میں 65 کمبل تقسیم کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.