Hailstorm in Budgam: ہارٹیکلچر آفیسر نے بڈگام میں ژالہ باری سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا

author img

By

Published : May 27, 2023, 1:46 PM IST

a

چیف ہارٹیکلچر آفیسر، بڈگام، ڈاکٹر ایم اقبال بابا نے وسطی کشمیر کے ضلع کے کرمشور اور خان صاحب علاقوں کا دورہ کرکے ژالہ باری سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔ Budgam Horticulture

بڈگام (جموں و کشمیر): وادی کشمیر میں مسلسل بارشوں اور ژالہ باری سے فصلوں، میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے کسان طبقہ زبردست پریشانیوں میں مبتلا ہو گیا ہے۔ ضلع بڈگام کے چیف ہارٹیکلچر آفیسر نے ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ژالہ باری سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران سیب کے باغات کا معائنہ کیا اور باغبانوں سے بھی بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ محکمہ باغبانی مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

چیف ہارٹیکلچر آفیسر، بڈگام، کے ہمراہ محکمہ کے دیگر افسران اور ماہرین بھی موجود تھے جنہوں نے ژالہ باری متاثرہ باغبانوں کو میوہ باغات میں کی جانے والی احتیاطی تدابیر اور سپرے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ چیف ہارٹیکلچر آفیسر نے چار ٹیمیں تشکیل دی تھیں جنہوں نے ضلع بڈگام کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں چیف ہارٹیکلچر آفیسر نے بیروہ اور وترہیل علاقوں کا بھی دورہ کیا۔

بابا نے باغبانوں کو یقین دلایا کہ محکمہ باغبانی ان کی ہر ممکن مدد کرے گا، انہوں نے کسانوں اور باغبانوں کو مشورہ دیا کہ وہ مئی کے آخر تک وقتاً فوقتاً خاص کر حالیہ دنوں محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے وقتاً فوقتاً ایڈوائزریز کے ذریعے باغبانوں کو پہلے ہی آگاہ کیا گیا ہے۔ ادھر، گزشتہ روز شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور کپوارہ اضلاع میں ژالہ باری سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کی غرض سے محکمہ باغبانی، زراعت کے ڈائریکٹرز نے شمالی کشمیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے کسانوں سے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: Weather Update Kashmir کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں، ژالہ باری کی پیشن گوئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.