DC Budgam visits Chadoora ڈی سی بڈگام نے چاڈورہ قصبے کا دورہ کیا

author img

By

Published : Nov 3, 2022, 2:28 PM IST

ڈی سی بڈگام

بڈگام کے ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے آج چاڈورہ ٹاؤن کا دورہ کیا تاکہ موسم سرما کی تیاریوں اور عام لوگوں کے لیے ضروری خدمات کی دستیابی کا از خود جائزہ لے سکیں۔ دورے کے دوران ڈی سی نے بجلی کی مقررہ سپلائی، خراب ٹرانسفارمرز کی بروقت مرمت، ٹرانسفارمرز کے بفر اسٹاک کی دستیابی سمیت دیگر کاموں اور تیاریوں پر زور دیا۔ DC Budgam reviewed the development works

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے آج چاڈورہ ٹاؤن کا دورہ کیا تاکہ موسم سرما کی تیاریوں اور عام لوگوں کے لیے ضروری خدمات کی دستیابی کا از خود جائزہ لے سکے،دورے کے دوران ڈی سی نے بجلی کی مقررہ سپلائی، خراب ٹرانسفارمرز کی بروقت مرمت، ٹرانسفارمرز کے بفر سٹاک کی دستیابی اور ڈبلیو ایس ایس کی بحالی کے کاموں کی تمام تر تیاریوں پر زور دیا،چاڈورہ کے تمام علاقوں میں مناسب صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے ڈی سی نے کوڑا کرکٹ کوہٹانے کے لئے معقول انتظام کرنے کی ہدایت دی۔ DC Budgam reviewed the development works

انہوں نے متعلقہ افراد کو تمام شہری اور دیہی علاقوں میں سوکیج اور کمپوزٹ گڑھوں، سیگریگیشن شیڈز اور ڈمپنگ سائٹس کی تعمیر میں تیزی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی،ڈی سی نے ٹریفک مینجمنٹ کا بھی جائزہ لیا اور ٹرانسپورٹ کے مناسب ریگولیشن پر زور دیا اور متعلقہ افراد کو سڑک کنارے پارکنگ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی جس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوتا ہے۔

دریں اثناء ڈی سی نے تمام بازاروں میں سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد اور محفوظ اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ مارکیٹ چیکنگ مہم چلانے کی بھی ہدایات دیں،ایس ڈی ایم چاڈورہ اور ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کمیٹی چاڈورہ بھی دورے کے دوران ڈی سی کے ہمراہ تھے۔
مزید پڑھیں:DC Budgam Reviews Jan Abhiyan: ڈی سی بڈگام نے ’جن ابھیان‘ پروگرام کا لیا جائزہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.