DC Budgam Visits NIFT Campus ڈی سی بڈگام کا این آئی ایف ٹی کیمپس کا دورہ

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 6:52 PM IST

DC Budgam Visits NIFT Campus : ڈی سی بڈگام کا این آئی ایف ٹی کیمپس کا دورہ

این آئی ایف ٹی کیمپس، بڈگام میں جاری تعمیراتی کام میں سرعت لانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ڈی سی بڈگام نے کام کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی تلقین کی۔ NIFT Campus Budgam

بڈگام: ڈپٹی کمشنر بڈگام، ایس ایف حامد نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی (این آئی ایف ٹی)، سڈکو، بڈگام کے کیمپس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی سی بڈگام نے میگا پروجیکٹ پر جاری کام کے عمل کی رفتار اور پیشرفت کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی سی نے اکیڈمک کم ایڈمنسٹریٹو بلاک، آڈیٹوریم انکیوبیشن، کینٹین، بوائز اینڈ گرلز ہاسٹلز، گیسٹ ہاؤس، کمیونٹی سنٹر، لینڈ سکیپنگ، باؤنڈری وال اور دیگر متعلقہ تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ DC Budgam Reviews NIFT Construction Work

ڈی سی بڈگام نے این آئی ایف ٹی سڈکو کیمپس کا کیا دورہ

کیمپس (NIFT) کو ایک باوقار منصوبہ قرار دیتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ’’تمام بلاکس بشمول اکیڈمک بلاک، لینڈ سکیپنگ اور لڑکوں اور لڑکیوں کے ہاسٹلز پر کام مقررہ وقت میں مکمل ہونا چاہیے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ قومی سطح کے پروجیکٹ پر کام کا عمل مربوط طریقے سے چلایا جائے اور اس کام کو کسی بھی صورت میں روکا یا تاخیر کا شکار نہیں ہونے دینا چاہیے۔

انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ اور ہفتہ وار کام کی پیشرفت رپورٹ پیش کریں اور تمام جاری کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے افرادی قوت میں اضافے کو یقینی بنایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.