Rape Accused Arrested: نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کا ملزم گرفتار

author img

By

Published : Aug 16, 2022, 7:29 PM IST

Rape Accused within 48 Hours: نابالغہ کے ساتھ مبینہ طور جنسی زیادتی کرنے والا شخص گرفتار

بڈگام پولیس نے جنسی زیادتی کیس کے ملزم کو 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا ہے۔ Budgam police Arrested Rape Accused within 48 Hours

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں اینٹ بھٹی میں کام کر رہے ایک غیر مقامی شخص ریاض احمد خان ولد راجو خان ساکنہ لکھیم پورہ، کھیری نے شکایت درج کروائی ہے کہ اس کی نابالغ ہمشیرہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے۔ ریاض نے 13 اگست کو درج کی گئی شکایت میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی 17 سالہ بہن 12 اگست کو سہ پہر قریب لاپتہ ہوئی اور قریب 16 گھنٹہ بعد اسے بازیاب کر لیا گیا۔Budgam police Arrested Rape Accused

شکایت کنندہ کے مطابق بازیابی کے بعد متاثرہ نے بتایا کہ انہیں ایک مقامی شخص، جس کی شناخت وہاب پورہ، بڈگام کے رہائشی لیاقت علی ڈار ولد محمد جعفر ڈار کے طور پر ہوئی ہے، نے اغوا کرکے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ بڈگام پولیس نے اس ضمن میں فوری طور کیس 275/2022 درج کرکے لیاقت علی کی تلاش شروع کر دی تھی اور 48 گھنٹوں کے اندر اسے گرفتار کر لیا۔Budgam police Arrested Rape Accused within 48 Hours

مزید پڑھیں: Rape Accused Arrested : بڈگام میں مبینہ جنسی زیادتی کا ملزم گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.