Rozgar Mela at Humhama Budgam: بڈگام میں روزگار میلہ منعقد

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 3:15 PM IST

Rozgar Mela at Humhama Budgam

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں منعقدہ روزگار میلہ کے دوران مرکزی وزیر مملکت نے متعلقہ امیدواروں میں تقرری نامے تقسیم کیے۔Appointment Letters Distributed During Rozgar mela

بڈگام: وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بھرتی مہم ’’روزگار میلہ‘‘ کا آغاز کیا، اس ضمن میں وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر اعظم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ویڈیو راست نشر کی گئی۔ یہ تقریب ضلع بڈگام کے ہمہامہ علاقے میں قائم بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) ہیڈ کوارٹر پر منعقد ہوئی جس میں مرکزی وزیر مملکت بھگوت کرشن راؤ نے شرکت کی۔ MoS Attended Budgam Rozgar Mela

بڈگام میں روزگار میلہ منعقد

منتظمین کا کہنا ہے کہ روزگار میلہ کے دوران تقریباً 71000 تقرری نامہ متعلقہ افراد کے سپرد کر دئے گئے جن میں BSF کے 7045 امیدواروں کو ایپائنٹمنٹ لیٹر شامل ہیں۔ یہ تقرری نامے ہندوستان بھر کے 45مقامات پر منعقدہ تقاریب کے دوران تقسیم کیے گئے۔ ہمہامہ بڈگام میں منعقدہ تقریب سے قبل مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کرشن راؤ نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں ’’شہیدی مارگ‘‘ پر گلباری کی۔

مزید پڑھیں: Job Fair in Jammu بی ایس ایف کی جانب سے جموں میں روزگار میلہ کا انعقاد

وزیر اعظم کے آن لائن خطاب کے بعد وادی کشمیر کے مختلف حصوں سے منتخب امیدواروں کو ڈاکٹر بھگوت کرشن راؤ نے تقرری نامے تقسیم کیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.