Food Poisoning in Budgam: بڈگام میں فوڈ پوائزننگ سے 39 افراد بیمار، 18 سرینگر ریفر

author img

By

Published : Apr 1, 2022, 9:57 PM IST

39-hospitalized-due-to-suspected-food-poisoning-in-charar-e-sharif-budgam

ضلع بڈگام کے زئی پورہ چرار شریف علاقے میں جمعے کے روز تہری کھانے کے بعد 39 افراد اچانک بیمار پڑ گئے ہیں بیماروں کو سب ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے 18 افراد کو مزید علاج کے لیے سرینگر ریفر کیا گیا۔Food Poisoning in Budgam

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے زئی پورہ چرار شریف علاقے میں جمعے کے روز تہری کھانے کے بعد 39 افراد اچانک بیمار پڑ گئے اور اُنہیں سب ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے 18 افراد کو سرینگر ریفر کیا گیا۔Food Poisoning in Budgam

بڈگام میں فوڈ پوائزننگ سے 39 افراد بیمار، 18 سرینگر ریفر

بتایا جارہا ہے کہ زئی پورہ چرار شریف میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب تہری کھانے کے بعد 39 افراد بیمار پڑ گئے اور اُنہیں فوری طور پر سب ضلع ہسپتال چرار شریف منتقل کیا گیا۔ابتدائی علاج ومعالجہ کے بعد 15بچوں سمیت 18 کو سرینگر ریفر کیا گیا۔

سب ضلع ہسپتال چرار شریف میں تعینات ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ زگی پورہ چرار شریف سے قریباً 39افراد اچانک بیمار پڑ گئے۔انہوں نے بتایا کہ تہری کھانے کے بعد اچانک 39 افراد دست، قے اور بخار میں مبتلا ہو ئے اور اُن پر گشی طاری ہوئی۔موصوف نے کہا کہ 18افراد کو مزید علاج ومعالجہ کی خاطر سرینگر منتقل کیا گیا جن میں سے 15 بچوں کو سونہ وار اور 3 کو صدر ہسپتال سرینگر پہنچایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

بلاک میڈیکل آفیسر چرار شریف ڈاکٹر تصور نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ زئی پورہ چرار شریف سے 39 افراد کو ہسپتال لایا گیا۔انہوں نے کہاکہ 15بچوں کو سرینگر کے بچہ ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 3صدر ہسپتال میں بھرتی کیے گئے۔

دریں اثنا زئی پورہ چرار شریف میں تہری کھانے کے بعد 39 افراد کو ہسپتال منتقل کرنے کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا اور لوگ اپنے بچوں کی خیر و عافیت دریافت کرنے کی خاطر ہسپتال پہنچے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.