Budgam Boy Drowns To Death: بڈگام کا 11 سالہ لڑکا سرینگر میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 11:28 AM IST

بڈگام کا 11 سالہ لڑکا سرینگر میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا

ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک 11 سالہ لڑکا جس کی شناخت ارسلان احمد شیخ کے طور پر ہوئی ہے وہ سرینگر کے عمر ہیر بژہ بورہ علاقے میں نانا کے یہاں ایک نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔Budgam Boy Drowns To Death

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والا ایک 11 سالہ لڑکا سرینگر کے عمر ہیر بژہ پورہ علاقے میں جمعہ رات کی شام پا ی میں ڈوب کر فوت ہوگیا ہے۔ مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک 11 سالہ لڑکا جس کی شناخت ارسلان احمد شیخ کے طور پر ہوئی ہے وہ سرینگر کے عمر ہیر بژہ بورہ علاقے میں نانا کے یہاں ایک نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ Budgam Boy Drowns To Death

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہمیں جوں ہی اس واقع کی اطلاع ملی تو فوراً 'ہم نے ایک پولیس ٹیم واردات کی جگہ روانہ کی جس نے لوگوں کی مدد سے مزکورہ بچے کو بڑی مشکت کے بعد نکالا اور نزدیکی اسپتال لے گئے جہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں فوت قرار دیا۔ پولیس سٹیشن احمد نگر نے اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس کا سنگین نوٹس لیا ہے اور ساتھ ہی تحقیقات شروع کردی ہے۔ An 11 Year Old Boy Drowns

یہ بھی پڑھیں : Missing girl found dead: بارہ جون سے لاپتہ کمسن لڑکی کولگام میں مردہ پائی گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.