Water Shortage in Ganastan B village بانڈی پورہ کے گنستان بی گاؤں میں پانی کی قلت

author img

By

Published : Jan 11, 2023, 1:23 PM IST

بانڈی پورہ کے گنستان بی گاؤں میں پانی کی قلت

گنستان بی گاؤں میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو دور دراز علاقوں سے پانی لانا پڑرہا ہے جب کہ گاؤں میں ایک واٹر سپلائی نظام موجود ہیں تاہم وہ واٹر سپلائی دو پنچایتی حلقوں کو پانی سپلائی کرتا ہیں جو آبادی کے لحاظ سے نا کافی ہیں۔Water Shortage in Ganastan B village of Bandipora

بانڈی پورہ کے گنستان بی گاؤں میں پانی کی قلت

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گنستان بی گاؤں میں لوگوں کو پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں کئی ماہ سے پانی کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور محکمہ جل شکتی انہیں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ علاقے کے ایک پنچایت ممبر کا کہنا ہے کہ گنستان بی گاؤں میں ایک واٹر سپلائی ٹینک موجود ہیں تاہم وہ واٹر سپلائی ٹینک دو پنچایتی حلقوں کو پانی سپلائی کرتا ہیں جو آبادی کے لحاظ سے نا کافی ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ موسم سرما کے دوران ہی انہیں پینے کے پانی کی مشکلات کا زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ بجلی کی سپلائی موسم سرما کے دوران بہت کم رہتی ہیں جس کی وجہ سے واٹر سپلائی نظام بھی متاثر ہوجاتا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ وہ چاہتے ہیں یا تو واٹر سپلائی کے لیے ایک جنریٹر فراہم کیا جائے تاکہ وہ مسلسل پانی سپلائی کرسکے اگر نہیں تو متعلقہ علاقے میں ایک علیحدہ واٹر سپلائی ٹینک کے لیے اقدامات کریں تاکہ انہیں پانی میسر ہو۔

مزید پڑھیں:Water Scarcity In Bandipora پانی کی عدم موجودگی کے خلاف بانڈی پورہ میں احتجاج


کئی مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے متعدد بار یہ بات محکمہ جل شکتی کی نوٹس میں لائی تاہم اس پر کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے اور اس کے نتیجے میں علاقے کو پینے کے صاف پانی کو لیکر مسلسل مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی سہولت کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہاں کی عوام کو راحت مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.