Bandipora DDC re poll Counting: بانڈی پورہ ڈی ڈی سی نشست، ووٹوں کی گنتی جاری

author img

By

Published : Dec 8, 2022, 1:03 PM IST

بانڈی پورہ ڈی ڈی سی نشست، ووٹوں کی گنتی جاری

شمالی کشمیر کی دو ڈی ڈی سی نشستوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ Counting Of Votes For DDC Seats

بانڈی پورہ: سکیورٹی کے سخت انتظامات کے دوران ضلع بانڈی پورہ میں حاجن A کی ڈی ڈی سی نشست کے لئے بانڈی پورہ کے منی سیکریٹریٹ میں ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔ ابتدائی راؤنڈ کے بعد جو رجحانات سامنے آئے ہیں ان میں اپنی پارٹی لیڈ کر رہی ہے۔ جب کہ دوسرے نمبر پر نیشنل کانفرنس کی امیدوار 16 ووٹوں سے بچھڑ رہی تھیں۔ پہلے راؤنڈ کے بعد اپنی پارٹی کی امیدوار 670 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر تھیں۔ راونڈ میں قریبا 2000 ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔

بانڈی پورہ ڈی ڈی سی نشست، ووٹوں کی گنتی جاری

واضح رہے کہ شمالی کشمیر کے کپوارہ اور بانڈی پورہ اضلاع کی دو ڈی ڈی سی انتخابی حلقوں میں ہوئے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے سکیورٹی و دیگر انتظامات سخت کردیے ہیں۔ دونوں نشستوں میں بانڈی پورہ کے ہاجن اے اور کپوارہ میں درگمولہ شامل ہے۔ ان میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والی خواتین سنہ 2020 میں ہوئے ڈی ڈی سی انتخابات میں بطور امیدوار شامل ہوئی تھیں تاہم اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے ان دو خواتین کی شہریت پر سوال اٹھا کر انتخابات کو منسوخ کیا تھا اور ووٹوں کی گنتی روک دی تھی۔ Counting Of Votes For DDC Seats

مزید پڑھیں: Counting Of Votes For DDC Seats ڈی ڈی سی نشستوں پر ووٹوں کی گنتی جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.