Seerat Conference in Bandipora بانڈی پورہ میں سیرت کانفرنس کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 6:53 PM IST

بانڈی پورہ میں سیرت کانفرنس کا انعقاد

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک نجی تعلیمی ادارے کی جانب سے سیرت کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مدعو کیے گئے علماء کرام نے سیرت مبارکہ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ Seerat Conference at DPS Bandipora

بانڈی پورہ: انٹرنیشنل دہلی پبلک اسکول، بانڈی پورہ، میں ایک عظیم الشان سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ سیرت کانفرنس میں ضلع بانڈی پورہ سمیت دیگر اضلاع سے مدعو کیے گئے معروف علماء دین نے شرکت کی اور پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی پر روشنی ڈالی اور عوام سے اتباع سنت اور سیرت النبیﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی۔ Bandipora Seerat Conference

بانڈی پورہ میں سیرت کانفرنس کا انعقاد

مدعو کیے گئے علماء کرام میں مولانا سید ارشد حسین ندوی نے احادیث کی روشنی میں خاتم النببینﷺ کی ابتدائی زندگی پر روشنی ڈالی، عرب کے اُس وقت کے دور اور آنحضرتﷺ کے مبارک اسوہ حسنہ کے ذریعے آفاقی پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے کے حوالہ سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایک مسلمان کو کبھی مایوس نہیں ہونا چاہئے، کیونکہ پیغمبر آخر الزمان ﷺ کا پیغام رہتی دنیا تک قائم رہے گا اور ہمیں بھی اُن کے مبارک طریقہ پر زندگی گزارنی چاہئے۔‘‘

بعد ازاں کانفرنس میں مولانا سید اسحاق نازکی قاسمی نے بھی رحمت اللعالمینﷺ کی مبارک زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس کے دوران مدعو کیے گئے معروف عالم دین مفتی و قاضی محمد عمران قاسمی نے اپنے منفرد انداز میں قرآن پاک کی کئی آیات کی تفسیر کی روشنی میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت پر روشنی ڈالی ۔

مزید پڑھیں: Seerat Conference at Sopore سوپور کے گاؤں یمبرزلواری میں یک روزہ سیرت کانفرنس

کانفرنس میں دیگر کئی علماء کرام کے علاوہ انٹرنیشنل دہلی پبلک اسکول کے طلبہ نے بھی تقاریر و نعت پیش کیے۔ اس موقع پر اسکول میں زیر تعلیم اُن بچوں کو کلام پاک کے نسخے عطا کیے گئے جنہوں نے قرآن کریم کا ایک پارہ حفظ کیا۔ اسکے علاوہ کئی طلبہ کے والدین کی دستار بندی بھی کی گئی۔ بعد ازاں ادارے کے چیئرمین فیاض احمد نے علماع و تشریف لانے والے مہمانوں، طلبہ اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.