Darakhsha Andrabi on Rahul Gandhi بی جے پی کی وجہ سے ہی کشمیر میں پد یاترا ممکن ہوپائی، درخشاں اندرابی

author img

By

Published : Feb 1, 2023, 9:20 AM IST

Etv Bharat

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرمن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے بانڈی پورہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور میں ہی وادی میں راہل گاندھی کی پدیاترا ممکن ہوپائی۔ انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ Rahul Gandhi should thank to Modi

ڈاکٹر درخشاں اندرابی

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہیڈ کوارٹر پر ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر رہنما و جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرمن ڈاکٹر درخشان اندرابی نے شرکت تھی۔ اس میٹنگ میں پارٹی کو ضلع اور بوتھ سطح پر مستحکم کرنا، آئندہ پارلیمانی و اسمبلی انتخابات سے متعلق کارکنان میں بیداری اس کے علاوہ لوگوں کو سرکار کی مختلف اسکیموں سے متعلق جانکاری فراہم وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ میں بی جے پی کے ضلعی صدر نصیر احمد میر، ڈی ڈی سی تلیل اعجاز خان، بی جے پی یووا مورچہ کے صدر بشارت حسین نجار ،سرپنچ ارون و بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن کیپٹن محمد اقبال و دیگر سینیئر رہنماؤں کے ساتھ ہی کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان نے بھی شرکت کی۔ وہیں اس میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ یہ بی جے پی کی سرکار میں ہی ممکن ہوسکا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پر امن طریقے کشمیر میں پد یاترا مکمل کی۔

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ گذشتہ تیس برسوں کے دوران یا اس سے پہلے کانگریس کے کسی لیڈر یا راہل گاندھی نے کشمیر میں اس طرح کی یاترا کرنے کی ہمت کیوں نہیں کی۔ راہل گاندھی کی یاترا کرنے کا مطلب یہ ہے کہ کشمیر میں اب حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جلسے جلوسوں اور پتھر بازی کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے۔ اسی لیے راہل گاندھی کی کشمیر میں پدیاترا ممکن ہوپائی۔ راہل گاندھی کو اس کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ کشمیر کا سیاسی مستقبل اب بہتر ہورہا ہے ۔ کیونکہ اب یہاں نہ ہی ہڑتال اور نہ ہی پتھر بازی ہوتی ہے۔ اب کشمیری بے خوف ہوکر سڑکوں پر چلتے ہیں۔ ڈاکٹر درخشاں انداربی نے کہا کہ کشمیر میں بے روزگاری پچھلے تیس سال کی دین ہے جس کے لئے کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جیسی جماعتیں ذمہ وار ہیں ۔ جنہوں نے لوگوں کو دھوکہ میں رکھا اور جن افراد کو روزگار فراہم کیا ان میں سے بیشتر ایسے روزگار افراد تھے جن کو روزگار کی ضرورت ہی نہیں تھی بی جے پی اس کا ضرور ازالہ کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں : Rahul Gandhi visits Dargah راہل گاندھی نے حضرت بل درگاہ پر حاضری دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.