Rare Duck Sighted in Wular Lake جھیل ولر میں 84 برس بعد بطخ کی ایک نایاب نسل دیکھی گئی

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 7:56 PM IST

Etv BharatLong-Tailed duck sighted in Wular lake after 84 years

جھیل ولر میں 84 برسوں کے بعد لمبی دم والی بطخ کی ایک نایاب نسل کو دیکھا گیا۔ نایاب نسل کی بطخ دنیا کے سرد ترین مقام خاص کر سربیا میں نظر آتی ہے۔ سنہ 2013 میں اس قسم کی بطخ کو اروناچل پردیش اور جموں میں بھی دیکھا گیا تھا۔Rare Duck sighted in Wular Lake

بانڈی پورہ:شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے جھیل ولر میں 84 برسوں کے طویل عرصے کے بعد لمبی دم والی بطخ کی ایک نایاب نسل کو دیکھا گیا۔ بطخ کی اس نایاب نسل کو ولر کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی (ڈبیلو یو سی ایم اے) کے فیلڈ اہلکاروں نے 22 جنوری کو جھیل میں دیکھا۔ بطخوں کی یہ نسل یورپی اور امریکی بر اعظموں میں پائی جاتی ہے اور اس کو آئی یو سی این ریڈ لسٹ میں ناپید ہونے کے انتہائی خطرے سے دوچار قرار دیا گیا ہے۔

کنزرویٹر عرفان رسول نے بتایا کہ جھیل ولر میں گزشتہ ماہ 84 برسوں کے بعد بطخ کی ایک نایاب نسل دیکھی گئی۔انہوں نے کہا کہ نایاب نسل کی بطخ دنیا کے سرد ترین مقام خاص کر سربیا میں نظر آتی ہے لیکن اس بار وادی کشمیر میں بھی اس کو دیکھا گیا۔ اُن کے مطابق مذکورہ بطخ ناروے میں پائی جاتی ہیں اور وہ سردی کے دنوں میں مخصوص مقامات کی اور سفر کرتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سال 2013میں اس قسم کی بطخ کو اروناچل پردیش اور جموں میں بھی دیکھا گیا۔

عرفان رسول نے بتایا کہ سال 1939کے بعد پہلی دفعہ نایاب قسم کی بطخ جھیل ولر میں دیکھی گئی جو خوش آئند بات ہے۔ جھیل ولر میں مہمان پرندوں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے متعلقہ محکمہ کی جانب سے اُٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں عرفان رسول نے کہا کہ موجودہ سرکار نے مہمان پرندوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر کارگر اقدامات اُٹھائے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جس جگہ سے بھی شکایت ملتی ہے تو فوری طورپر کارروائی عمل میں لا کر شکاریوں کو گرفتار کرکے اُن کے خلاف باضابط طورپر کیس درج کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امسال جموں وکشمیر انتظامیہ کی ہدایت پر متعلقہ محکمہ مہمان پرندوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر جھیل ولر کی صفائی کا کام شروع کیا جو کئی مہینوں تک جاری رہا۔اُن کے مطابق آبی پناہگاہوں کی ڈرجنگ اور صفائی کے باعث ہی نایاب قسم کے مہمان پرندے اب واردکشمیر ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Migratory birds flock to Kashmir سرینگر میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی مہمان پرندوں کی آمد


عرفان رسول نے بتایا کہ شکاری مہمان پرندوں کا شکار کرنے کی خاطر خاص قسم کی تین بندوقیں استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکام نے گزشتہ دنوں ہی ایک پنٹ گن جو کہ مہمان پرندوں کو مارنے کی خاطر استعمال میں لایا جاتا ہے کو برآمد کرکے ضبط کیا۔اُن کے مطابق ابھی تک دو ایف آئی آر بھی درج کیے گئے جبکہ جھیل ولر کے اردگرد علاقوں میں مشتبہ مکانوں کی تلاشی بھی لی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں امسال مہمان پرندوں کا شکار کرنے کے واقعات میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی کیونکہ انتظامیہ نے اب اس کے لیے سخت قوانین بنائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہمان پرندوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں جبکہ خاطی شکاریوں کے خلاف باضابط طورپر ایف آئی آر بھی درج کئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Migratory Birds Start Arriving in Kashmir کشمیر میں مہمان پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.