بانڈی پورہ: شیرِ کشمیر اسٹیڈیم میں انٹر ڈسٹرکٹ رگبی چمپیئن شپ کا آغاز

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 4:50 PM IST

Updated : Aug 31, 2021, 6:16 PM IST

آج سے شیر کشمیر اسٹیڈیم میں انٹر ڈسٹرکٹ رگبی چمین شپ کا آغاز

بانڈی پورہ میں آج سے انٹر ڈسٹرکٹ رگبی چمپیئن شپ کا آغاز ہوگیا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے تین دن تک جاری رہنے والی اس چمپیئن شپ کا آغاز کیا۔ چمپیئن شپ میں 54 ٹیمیں مختلف زمروں میں حصہ لے رہی ہیں، جن میں خواتین کی کئی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں واقع شیرِ کشمیر اسٹیڈیم میں آج سے انٹر ڈسٹرکٹ رگبی چمپیئن شپ کا آغاز ہوگیا ہے، اس مقابلے میں جموں و کشمیر کے تمام اضلاع کی ٹیمیں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کررہی ہیں۔

آج سے شیر کشمیر اسٹیڈیم میں انٹر ڈسٹرکٹ رگبی چمین شپ کا آغاز

آج کی افتتاحی تقریب میں بانڈی پورہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد، ایس ایس پی بانڈی پورہ محمد زاہد ملک، 14 راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر پی ایس جوشی، سی آر پی ایف 3rd بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر اور دیگر کئی اعلیٰ افسران موجود رہے۔

تین دن تک جاری رہنے والی اس چمپیئن شپ کا آغاز ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے باضابطہ طور پر کیا۔ چمپیئن شپ میں 54 ٹیمیں مختلف زمروں میں حصہ لے رہی ہیں، جن میں خواتین کی کئی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

سرینگر خواتین ٹیم کی کپتان اور کوچ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی سال سے رگبی کھیل رہی ہیں اور انہوں نے رگبی کی قومی سطح کی متعدد چمپیئن شپ میں بھی شرکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رگبی کھیل اب ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ لیکن دوسری ریاستوں کے مقابلے میں کشمیر میں مشق کرنے کا زیادہ وقت نہیں مل پاتا ہے، کیونکہ یہاں شام 7 بجے کے بعد سب کچھ بند ہوجاتا ہے۔ دوسری جگہوں میں بچوں کو صبح اور شام دونوں وقت میں مشق کرنے کا موقع ملتا ہے اور ہمیں یہاں یہ چیز میسر نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اس کھیل کو مزید فروغ دینے کے لیے انفرااسٹرکچر میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:بانڈی پورہ: خستہ حال سڑک سے مقامی پریشان

وہیں جموں کی ٹیم سے کھیل رہی رگبی کھلاڑی درشٹی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم بہتر ہے اور امید ہے کہ ہم یہاں اچھا کھیلیں گے اور نیشنل سطح کے لیے کوالیفائی بھی کریں گے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع سے اتنی تعداد میں ٹیمیں یہاں پر آچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف یہاں کھیلوں کو مزید فروغ ملے گا بلکہ نوجوانوں کو ایک دوسرے سے ملنے اور ایک دوسرے کا ہنر جاننے کا موقع بھی فراہم ہوگا۔

Last Updated :Aug 31, 2021, 6:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.