Cold Weather Continues to Haunt Kashmir بانڈی پورہ میں شدید سردی کا قہر، لوگوں کو پانی کی قلت کا سامنا

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 3:53 PM IST

شدید سردی کا قہر

ملک کی متعدد ریاستوں بالخصوص شمالی ہند میں ان دنوں سردی کا قہر جاری ہے، اگر جموں و کشمیر کی بات کی جائے تو خطہ بھی ٹھنڈ کے اثر سے مستثنی نہیں ہے، شدید سردی کے باعث جہاں ایک طرف مقامی اور غیر مقامی سیاح موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں تو وہیں دوسری جانب سے خطہ کے متعدد اضلاع میں ٹھنڈ نے لوگوں کے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔Water is not available even in winter

شدید سردی کا قہر

بانڈی پورہ: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے متعدد علاقہ میں شدیدی سردی کا قہر جاری ہے،رات کے وقت درجہ حرارت میں غیر معمولی گرواٹ کے سبب دن کے مقابلہ میں سردی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ مذکورہ ضلع کے بڈو آب تلیل نامی علاقہ میں پانی کی قلت سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، پینے کے پانی کی قلت ہے، رات کے اندھیروں اور نقطہ انجماد سے منفی 5 ڈگری درجہ حرارت میں مقامی افراد اپنی مدد آپ کر رہے ہیں۔Water is not available even in winter

سرحدی علاقہ تلیل کے بڈو آب میں پینے کے پانی کابحران گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے۔ مقامی لوگوں نے کئ بار یہ معاملہ محکمہ جل شکتی کی نوٹس میں لایا۔لیکن خاطر خواہ کاروائی عمل میں نہیں لائی گئ۔ باالآخر مقامی مقامی باشندے رات میں شدید ٹھنڈ پڑنے کے باوجود اپنےمکانوں سے باہر نکل کر پانی لانے پر مجبور ہیں،لیکن بسا اوقات انہیں کامیابی نہیں ملتی ہے،مقامی باشندے برف پگھلا کر اپنی پیاس بجھاتے ہیں اور اپنی دیگر ضرورتوں کی تکمیل کر رہے ہیں۔

تلیل تحصیل کے بڈو آب کے لوگوں نے گزشتہ روز پانی کی قلت کو لے کر احتجاج کیا، مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ جل شکتی انہیں پینے کا پانی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے علاقے میں ان کا گاؤں پانی کی مناسب فراہمی کی عدم دستیابی کے سبب سے زیادہ متاثر ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد دفعہ متعلقہ حکام سے رابطہ کیا، لیکن اس محکمہ کی جانب سے کچھ نہیں کیا گیا،جس کے نتیجہ میں ہم آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں، جس سے ہماری صحت متاثر ہو رہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم برف پگلا کر اس کا استعمال کر رہے ہیں جس سے ہمارے بچوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے۔

اب مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ جل شکتی سے درخواست کی ہے کہ ان کا یہ مسئلہ جلد سے جلد حل کریں تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں:Cold Wave to Continue in Kashmir وادی کشمیر میں شبانہ سردی کا قہر جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.