KVIC Awareness Camp Bandipora کھادی انڈسٹریز کی جانب سے بانڈی پورہ میں آگاہی پروگرام منعقد

author img

By

Published : Jan 21, 2023, 7:42 PM IST

کھادی انڈسٹریز کی جانب سے بانڈی پورہ میں آگاہی پروگرام منعقد

کھادی ولیج انڈسٹریز بورڈ کی جانب سے منعقد کیے گئے بیداری پروگرام کے دوران نوجوانوں خاص کر خواتین کو خود روزگار کمانے کی ترغیب کے علاوہ حکومت کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے پر زور دیا گیا۔ Hina Bhat VC KVIC Chairs Awareness Camp in Bandipora

کھادی انڈسٹریز کی جانب سے بانڈی پورہ میں آگاہی پروگرام منعقد

بانڈی پورہ: کھادی ولیج انڈسٹریز بورڈ کی جانب سے شمالی کشمیر کے آرہ گام، بانڈی پورہ میں آگاہی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ آگاہی پروگرام میں خود روزگار کمانے کی خواہشمند درجنوں مقامی خواتین نے شرکت کی۔ کھادی ولیج بورڈ انڈسٹریز بورڈ کی وائس چیئرپرسن حنا شفیع بٹ نے خواتین کو خود روزگار کمانے کی ترغیب دیتے ہوئے حکومت کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے پر زور دیا۔ آگاہی پروگرام میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ، وسیم راجا سمیت KVIB کے دیگر افسران اور مقامی پی آر آئی ممبران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر کے وی آئی سی کی وائس چیئرپرسن نے شاہدہ خانم نامی ایک مقامی خاتون کی جانب سے گجر کلچر کو فروغ دینے کے حوالہ سے شروع کیے گئے ایک یونٹ کا بھی معاوئنہ کیا۔ اس یونٹ میں گجر برادری کے مخصوص لباس اور اشیاء بشمول زیورات، ٹوپیاں وغیر تیار کی جاتی ہیں، یونٹ میں قریب 60لڑکیوں کو حکومت کے تعاون سے ٹریننگ بھی فراہم کی جاتی ہے۔حنا بٹ نے یونٹ کا معائنہ کرنے کے بعد مسرت کا اظہار کرتے ہوئے گجر کلچر اور اس طرح کے دیگر یونٹس کو فروغ دینے کا تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔

آگاہی پروگرام کے دوران KVIBکے افسران نے نوجونوں کو محکمہ کی جانب سے متعارف کی گئی مختلف اسکیموں اور مراعات سے روشناس کیا۔ نوجوانوں خاص کر خواتین کو خود روزگار کمانے کے لیے محکمہ کی جانب تعاون دینے کی یقین دہانی کرنے کے علاوہ انہیں اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے کے طریقہ کار بھی سکھائے گئے۔

مزید پڑھیں: KVIC Programe in Pampore: ٹریننگ حاصل کرنے والے دستکاروں کو اسناد تقسیم

مقررین نے حکومت کی جانب سے خود روزگار کمائے جانے کے حوالہ سے مرتب کی گئی مختلف اسکیمز، مختص کی گئی رقومات کے بارے میں بھی مفصل جانکاری دی۔ آئندہ برسوں کے دوران شروع کیے جانے والے مختلف یونٹس اور اسکیموں کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.