Awareness Camp Sheep Husbandry Bandipora: شیپ ہسبنڈری کی جانب سے تربیتی ورکشاپ منعقد

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 2:51 PM IST

شیپ ہسبنڈری کی جانب سے تربیتی ورکشاپ منعقد

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں شیپ ہسبنڈری محکمہ کی جانب سے تربیتی ورکشاپ کے دوران نوجوانوں کو دودھ، پولٹری، سبزی، پھل اور مٹن پروسیسنگ یونٹس قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے حکومت کی جانب سے اس ضمن میں فراہم کی جانے والی امداد کے بارے میں بتایا گیا۔ Sheep Husbandry Bandipora Training Camp

شیپ ہسبنڈری کی جانب سے تربیتی ورکشاپ منعقد

بانڈی پورہ: محکمہ شیپ ہسبنڈری، بانڈی پورہ، کی جانب سے شمالی کشمیر کے حاجن، سوناواری میں ٹاؤن ہال میں مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم ’’فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ‘‘ پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس تربیتی ورکشاپ میں علاقے کے نوجوانوں، کسانوں اور مائیکرو فوڈ پروسیسنگ یونٹس کے قیام میں دلچسپی رکھنے والے کاروباری افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محکمہ شیپ ہسبنڈری کے افسران نے ملک بھر میں مائیکرو فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کا خاکہ پیش کرتے ہوئے اس اسکیم کے متعلق لوگوں کو جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ چین کے بعد ہندوستان میں سب سے زیادہ پھلوں اور سبزیاں اگائی جاتی ہیں تاہم پیداوار کا بمشکل 2 فیصد حصہ ہی پروسیس کیا جاتا ہے۔

تربیتی ورکشاپ کے دوران مقررین نے کہا کہ ’’پی ایم ایف ایم ای اسکیم ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم ہے جس میں ملک میں غیر منظم مائیکرو فوڈ پروسیسنگ یونٹس کی مدد کے لیے 10,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔‘‘ اسکیم کے مقاصد بیان کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ’’اس میں مائیکرو فوڈ پروسیسنگ یونٹس کو منظم بنانا، یونٹس کی اپ گریڈیشن کے لیے افراد کو مالی امداد فراہم کرنا، تربیت اور تکنیکی رہنمائی وغیرہ شامل ہے۔‘‘

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے انفرادی مائیکرو انٹرپرائزز قائم کریں اور اسکیم کے تحت سبسڈی کا فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ’’اس سکیم کے تحت دلچسپی رکھنے والے افراد کو تربیت فراہم کی جاتی ہے اور مارکیٹنگ تک رسائی سمیت مکمل ’’ہینڈ ہولڈنگ‘‘ فراہم کی اجتی ہے۔ تاہم اس اسکیم کے تحت فائدہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دہندگان کو محکمہ کے پورٹل پر خود کو رجسٹر کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: Sheep Units Distributed in Bandipora محکمہ شیپ ہسببنڈری نے بیس شیپ یونٹس تقسیم کئے

انہوں نے مزید کہا کہ 18 سال یا اس سے زائد عمر کے خواہشمند نوجوان - جو اس اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں - درخواست میں مدد کے لیے حکومت کی جانب سے نامزد کردہ ڈسٹرکٹ ریسورس پرسن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ مزید انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے انفرادی کاروبار جیسے دودھ، پولٹری، سبزی، پھل اور مٹن پروسیسنگ یونٹس قائم کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.