شمالی کشمیر کے سوناواری میں سالانہ حسینی مشاعرہ منعقد

author img

By

Published : Oct 14, 2020, 6:59 PM IST

شمالی کشمیر کے سوناواری میں سالانہ حسینی مشاعرہ منعقد

یوم زینبؓ کی مناسبت سے شمالی کشمیر کے سوناواری علاقے میں حسینی مشاعرہ کے اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے وابستہ شعراء نے منظوم کلام پیش کیا۔

اندر کلچرل فورم سوناواری، کشمیر کے زیر اہتمام سالانہ حسینی مشاعرہ بمناسبت یوم زیبؓ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مشاعرہ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے اندرکوٹ، سوناواری علاقے میں منعقد ہوا۔

مشاعرے میں وادی کشمیر کے مختلف علاقہ جات سے آئے ہوئے شعراء، ادباء اور نعت خواں حضرات نے امام عالی مقام (رضی اللہ عنہ) کی مدح اور سانحہ کربلا کے پس منظر میں منظوم کلام پیش کرکے شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شمالی کشمیر کے سوناواری میں سالانہ حسینی مشاعرہ منعقد

حسینی مشاعرے میں بارہمولہ بانڈی پورہ، سرینگر اور گاندبل اضلاع سے تعلق رکھنے والے شعراء نے شرکت کی اور امام حسین رضی اللہ عنہ کے تئیں اپنا منظوم خراج پیش کیا۔

یہ مشاعرہ ہر سال علاقے میں بڑے پیمانے پہ منعقد ہوتا تھا تاہم رواں برس کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کی وجہ سے اس مشاعرے کو محدود پیمانے پر منعقد کیا گیا اور اس میں شعراء اور دیگر شرکاء کی ایک محدود تعداد کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔

اس موقع پر اندر کلچرل فورم سوناواری کے صدر سلیم یوسف چلکی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا: ’’یہ پروگرام گزشتہ تین دہائیوں سے منایا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریب منانے کی خاص وجہ امت مسلمہ میں اخوت وہم آہنگی پیداکرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.