Trouble Due to Electricity in Anantnag اننت ناگ میں دیہاتی ٹرانسفارمر کو چار کلومیٹر تک پیدل لے جانے پر مجبور

author img

By

Published : Jan 25, 2023, 1:01 PM IST

Trouble Due to Electricity in Anantnag

موسم سرما کے دوران کشمیر کے بالائی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں خصوصی طور پر اننت ناگ کے ویری ناگ تراجن ہالسی ڈار میں اس وقت مقامی عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ Villagers forced to transport transformer upto 4 km by foot in Anantnag

اننت ناگ میں دیہاتی ٹرانسفارمر کو چار کلومیٹر تک پیدل لے جانے پر مجبور ہوئے

اننت ناگ: موسم سرما کے دوران جموں وکشمیر کے بالائی وشمالی علاقوں میں رہائش یافتہ افراد کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک جانب جہاں کشمیر میں برف باری کے خوبصورت نظارے دلوں کو چھو لیتے ہیں تو دوسری جانب اس برف باری اور سردی کے موسم کا ایک اور پہلو ہے جو یہاں کے لوگوں کے لیے مشکلات پیدا کرتا ہے۔ اس کی تازہ مثال ویری ناگ کے تراجن ہالسی ڈار میں اس وقت دیکھنے کو ملی جب یہاں کے لوگوں کو برف باری کے بیچ ڈار پورہ میں نصب بجلی ٹرانسفارمر کو ڈورو کے بجلی ورکشاپ تک پہنچانے میں کافی تکالیف اٹھانی پڑی۔ لوگوں نے الزام لگایا کہ حالیہ برف باری کے بعد علاقے کو جانے والی رابطہ سڑک سے پی ایم جی ایس وائی محکمہ برف ہٹانے میں پوری طرح سے ناکام ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

یہی وجہ ہے کہ علاقے کا سڑک رابطہ ان دنوں اکثر و بیشتر منقطع رہا۔ جب کہ علاقے کو بجلی کی قلت بھی درپیش ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو پیدل ہی ایک لمبی مسافت طے کر کے بجلی ٹرانسفارمر ورکشاپ تک پہنچانا پڑا۔ لوگوں نے اس حوالے سے ڈی سی اننت ناگ سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس سڑک سے فی الفور برف ہٹائی جائے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک رابطہ بحال نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف عام لوگوں بلکہ بیماروں، عمر رسیدہ افراد اور بچوں کو شدید مشکلات اٹھانی پڑتی ہیں۔ جب کہ حکام ہمیشہ یہ دعویٰ کرتے آئے ہیں کہ تمام رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جو کہ درست نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.